اسلام کیا ہے
اسلام ایک ایسا دین ایک ایسا مذہب ہے جو اس دنیا کے بننےسے لیکر قیامت تک کے لیے ہے اس دین اسلام کی اشاعت ہر زمانے میں الگ الگ نبیوں کے ذریعے ہوتا رہا سب سے پہلے نبی جو اس دنیا میں تشریف لاے وہ حضرت آدم علیہ السلام تھے جنہوں نے لوگوں کو وحدانیت کی دعوت دی اس کے بعد سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تقریبا سوالاکھ پیغمبر تشریف لاے ہر ایک نے ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دی ۔
اللہ کے آخری نبی جب اس دنیا میں تشریف لاے تو اس وقت دنیا میں گمراہی ، جہالت ، ظلم و ستم ،حرامخوری ، مردارخوری، پیدا ہونے والی زندہ بچیوں کو درگور کر دینا یہ سب ، عام بات تھی ہر طاقتور کمزور کو دباتا پھرتا تھا اللہ کے آخری نبی نے دنیا سے ان تمام بری باتوں کو ختم کیا انسانیت کا درس دیا عورتوں کے حقوق دیے، انسانوں کو ضلالت جہالت سے نکال کر علم دین کے نور سے منور کیا ۔
لوگوں سے ظلم و ستم مردارخوری حرامخوری وغیرہ کو ختم کر کے ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دی ، جن کو اللہ نے توفیق دی انہوں نے اللہ کے نبی کی بات کو مان لیا اور جنہوں نے نہیں مانا وہ ابوجہل ابولہب عتبہ شیبہ ابی بن خلف جیسے ناہنجار بنے ۔
کفر کا وجود کب سے ہوا
حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے میں ہی اس کی ابتدا ہویی تھی ہوا یہ تھا کہ جب اس زمانے کے لوگوں کے رشتہ دار انتقال کر جاتے تو وہ لوگ بہت روتے ماتھا پیٹتے شیطان نے ان کو یہ مشورہ دیا کہ ان کا پتلہ بنا کر رکھو اس سے یاد تازہ رہے گی شروع میں بات اسی حد تک تھی آہستہ آہستہ یہ معاملہ ترقی کرتے کرتے یہاں تک پہونچا کہ لوگ اسی کی پوجا کرنے لگے اسی کو اپنا معبود ماننے لگے وہیں سے یہ سلسلہ شروع ہوا جو آج بت پرستی کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے ۔