اذان
دنیا بھر میں گونجنے والی وہ واحد آواز ہے جو ہر وقت بلا تاخیر سیکنڈ گونجتی رہتی ہے چنانچہ پچھلی سروے کے مطابق اذان کی آواز کا آغاز انڈونیشیا سے شروع ہو کر سماٹرا اور ملایا پہونچتاہے سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے بعد میں کوئٹہ اور کراچی کا ہے فجر کی اذان بحر اوقیانوس پہونچنے تک انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت شروع ہوجاتا ہے ،
اس طرح کرہ ارض پر ایک سیکنڈ بھی ایسا نہیں گزرتا جب اذان نہ ہو رہی ہو ،ایک بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا کہ نماز کی اذان دنیا بھر میں ہر وقت گونجنے والی آواز ہے ،
ہر روز انڈونیشیا کے مشرقی جزایئر سے طلوع آفتاب کے ساتھ فجر کی اذان شروع ہو جاتی ہے اور بیک وقت ہزاروں موذن الله کی توحید اور الله کے رسل کی رسالت کا اعلان کرتے ہیں ،
مشرقی جزیر سے یہ سلسلہ مغربی جزایئر تک جا پہنچتا ہے ،ڈیڑھ گھنٹے بعد یہ سلسلہ سماٹرا میں شروع ہوجا تا ہے اور سماٹرا کے قصبوں اور دیہاتوں میں اذان شروع ہونے سے پہلے ملایا کی مسجد میں ازاں ہونے لگتی ہے یہ سلسلہ ایک گھنٹہ بعد ڈھاکہ جا پہنچتا ہے ابھی بنگلہ دیش میں اذان ختم نہیں ہوتی کہ کلکتہ سے سری لنکا تک اذان گونجنے لگتی ہے دوسری طرف یہ سلسلہ کلکتہ سے بمبئی پہنچتا ہے اور پورے ہندوستان کی فضا توحید و رسالت سے گونج اٹھتی ہے ،
رپورٹ کے مطابق سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے سیالکوٹ سے کوئٹہ کراچی اور گوادر تک چالیس منٹ ہے اس عرصۂ میں فجر کی اذان پاکستان میں گونجتی رہتی ہیں ،
پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں اذان شروع ہو جاتی ہے،مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق ہے اس عرصۂ میں اذان سعودی عرب یمان متحدہ عرب امارات کویت اور عراق تک گونجتی رہتی ہے ،بغداد سے اسکندریہ تک پھر ایک گھنٹہ کا فرق ہے اس وقت شام مصر صومالیہ اور سوڈان میں اذان بلند ہوتی رہتی ہے ،
اسکندر اور استنبول ایک ہی طول و عرض پر ہے وہاں سے مشرقی ترکی تک ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہے ،اس عرصۂ میں شمالی امریکہ لیبیا اور تیونس میں اذان ہوتی رہتی ہے ،
اس طرح سے فجر کی اذان جسکا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزایئر سے شروع ہوا تھا ساڑھے نو گھنٹے کا سفر کر کے بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت ہو جاتا ہے ،
اس طرح کرہ ارض پر ایک بھی سیکنڈ ایسا نہیں گزرتا ہوگا جب لاکھوں موذن الله کی توحید اور رسول صلی الله علیہ وسلّم کی رسالت کا اعلان نہیں کرتے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہیگا