الفاظ اگر بے تکا لگے تو یقینا مت پڑھئے،میں لکھنے پر مجبور ہوں لکھتا رہوں گا،ریح خارج کرنا یہ اپنے آپ میں مہذب لفظ ہے ،اور پادنایہ لفظ غیر مہذب ہے،لیکن دونوں معنی حقیقیہ کے اعتبار سے ایک ہی معنی کے لیے استعمال ہوتا ہے،یعنی پادنے کے معنی میں جس کو عربی میں الہواء یخرج من الدبر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
ریح کب خارج ہوتی ہے
ریح کا اخراج پیٹ میں متعینہ مقدار سے زیادہ ہوا یعنی گیس بننے سے ہوتا ہے،اس کے بہت سارے اسباب ہیں جیسے کے وقت بے وقت کھانا کھانے،زیادہ وقت بھوکا رہنے سے،تیل والا آیٹم بکثرت استعمال کرنے سے وغیرہ وغیرہ ، یہ چند وجوہات ہیں جس کی وجہ سے معدہ میں مناسب مقدار اور مناسب وقت پر کھانا نہ پہونچنے سے گیس بننے شروع ہوتے ہیں اور اس میں تعفن پیدا ہوجاتا ہے جتنا زیادہ لذیذ اور چکنا پن استعمال ہوتا ہے اتنا ہی گیس میں تعفن پیدا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ پادتے ہیں لیکن اس میں بدبو نہیں ہوتی وجہ یہی ہے ایسے سادہ کھانا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور جن کی پاد میں زیادہ بدبو ہو سمجھ لیں کہ یہ شخص لذیذ اور چکنی چپڑی چیزیں کھانے کا عادی ہے یہ علامت ہے پاد میں بدبو ہونے اور نہ ہونے کی۔
ریح خارج کرنے کے آداب
بعض لوگ انتہایی ڈھیٹھ اور بے شرم قسم کے ہوتے ہیں ان کے نزدیک پادنا عار اور شرم نہیں بلکہ ایک قلع ہوتا ہے مجلس میں ، جلسہ جلوس میں،دوست یار کے بیچ میں بے شرمی کی حد پار کرتے ہیں ایک ٹانگ ذرا سا اٹھا کر بدبودار پاد مارتے ہیں اور پوری مجلس کو متعفن بنا دیتے ہیں اس کے بعد بالکل شریفانہ انداز میں اس طرح منہ بناتے ہیں کہ گویا ان سے کچھ سرزد ہی نہیں ہواحالاں کہ یہ انتہایی بدتہذیبی ہے،اور بعض لوگ راہ چلتے پادتے ہوے اس طرح چلتے ہیں جیسے ہارن دیتے ہوے جا رہے ہوں ،ایک بار راستہ چلتے راقم کو بھی پاد کی ضرورت محسوس ہویی راقم نے جلدی جلدی آگے پیچھے دیکھا ، کویی نہیں تھا دور دور تک، بس پھر کیا تھا ہم نے بھی ایک ٹانگ اٹھای اور زورآور پاد ماردیا پھر شریفانہ انداز اختیا ر کرلیا،حالاں کہ ادب کا تقاضا یہ ہے کہ ریح جب دبر سے خروج کا ارادہ کرے تو چاہیے کہ مجلس سے کسی بہانے خروج کر جاے اور باہر جا کے پورے دھماکے کے ساتھ اپنے معدہ اور اپنے دبر کی نالی کو راحت پہونچایے حالاںکہ یہ ضرورت تو ہے لیکن اس کے آداب ہیں کہ دبر سے ریح کب اور کہاں خارج کیا جاے جس سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو، بعض لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ ان کے پاد میں بدبو نہیں ہوتی ، اگر یہ مان بھی لیا جاےتو کیا ان کی پاد میں آواز نہیں ہوتی ہے اگر بغیر آواز اور غیر بدبو والی پادمارنا ہے تو مجلس میں یہ حرکت گوارا کی جا سکتی ہے لیکن اگر زورآور پادمارا ہے تو وہ شخص بڑا بدتمیز ہے اس لیے کہ پاد کی آواز میں بھی کراہت ہوتی ہے اس لیے اگر پادنے کا ارادہ ہوتو مجلس سے باہر چلاجاےاچھی طرح پاد کر پھر واپس آیے۔
پاد کو روکنا خطرناک ہو سکتا ہے
پاد آیے تو فورا مجلس میں ہوتو مجلس سے باہر جاکر پاد لینا چاہیے اسے روک کر نہیں رکھنا چاہیے اگر خدا نہ خواستہ ریورس ہوگیا تو ہارٹ اٹیک جیسی بیماری لاحق ہونے خطرہ ہوسکتا ہے اگر زیادہ پاد آتا ہے تو اس کا فوری علاج کرانا چاہیے یا گیس وغیرہ کی دوا لینی چاہیے۔