مولانا سلمان ندوی | عالم اسلام کا سب سے بڑا دہشت گرد کون ہے


علما متفقہ طور پر اعلان کریں کہ سعودی حکمراں دہشت گرد ہیں
 ترکی میں مولانا سلمان ندوی کا تحریک عالمی اتحاد علما المسلمین سے خطاب کا مختصر اردو خلاصہ

  اسماعیل کرخی

مولانا سلمان ندوی نے گزشتہ دنوں ترکی میں عالمی اتحاد علما المسلمین کی جانب سے منعقد علما کے عالمی سمینار سے تاریخی خطاب کیا، یاد رہے مذکورہ بالا تحریک عالمِ اسلام کے حق پرست علما کی تحریک ہے جسکا قیام ۲۰۰۴ میں ہوا، پھر جیسے جیسے رابطہ عالمِ اسلامی پر ظالموں کا قبضہ ہوتا گیا عالمی اتحاد علما المسلمین مضبوط ہوتی رہی، اور حق پرست علما اس تحریک کا حصہ بنتے رہے، اس سال جب رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس ہوا اور اُس میں دنیا بھر کے درباری علما نے شرکت کی تو اُمت مسلمہ حیران رہ گئی کہ امام ابو حنیفہ اور امام احمد کا نام لینے والے کس درجہ کی منافقت رکھتے ہیں،  انہی درباری علما نے  قیصر بن سلمان کی شان میں قصیدے پڑھے اور حرم کی بے حرمتی کی جبکہ زبان حال سے اسلامی اصول و ضوابط کا مذاق اُڑایا، یقیناً عالم اسلام کے لئے یہ نہایت ہی عار کی بات تھی، جسکا ازالہ ہونا اور علما کو شاہوں کی غلامی سے نکالنا ضروری تھا، چنانچہ جرأت مند علما نے عالمی پیمانے پر ایک سمینار منعقد کی جسکی سرپرستی علامہ یوسف القرضاوی نے فرمائی، اس خصوصی اجلاس میں پوری دنیا کے جید علما کو مدعو کیا گیا، یعنی ہر ملک سے علماے حق کی ترجمانی کرنے والے علما کو بلایا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوے مولانا سلمان ندوی نے سب سے پہلے مسلم اُمت کی ذمہ داری بیان کی اور قرآن و سنت کی روشنی میں اُمت مسلمہ کا اصل مقصد بیان کیا اور اس دنیا کو ظلم سے پاک کرنے اور حق کا علم بلند کرنے پر زور دیا، مولانا نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ نہایت افسوس ناک ہے، مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، عالم اسلام پر ظالموں کا غلبہ ہے خصوصاً سعودی عربیہ ظالموں کے ہاتھوں کا کھلونا بنا ہوا ہے جو اسرائیل کے غلام ہیں، لہذا حرمین شریفین کو ان سے نجات دلانا چاہئے، اور مولانا نے  علما کی اس تحریک سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ اخوان و حماس کو دہشتگرد کہتے ہیں، جو لوگ ابو الحسن علی ندوی، مولانا مودودی، حسن البنا شہید اور یوسف القرضاوی کو دہشت گرد کہتے ہیں اُنہیں دہشتگرد کہا جاے اور متفقہ طور پر یہ اعلان کیا جاے کہ مملکت سعودی عربیہ دہشتگرد ریاست ہے جہاں علما کو جیلوں میں ٹھونسا اور اُنکا استحصال کیا جارہا ہے، اہل حق کو اغوا اور اُنکا قتل کیا گیا، اور اعلان کیا جاے کی شاہ محمد بن سلمان دہشتگرد ہے جس نے خاشقجی جیسے متعدد افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا،..

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی