*ملک بھر میں این.آر.سی نہیں NPR نافذ ہورہی ہے*
*این. پی. آر کیا ہے اور کیا کریں مسلمان؟*
این. پی. آر یعنی "نیشنل پاپولیشن رجسٹر" مردم شماری کا ایک رجسٹر ہے جس کے ذریعہ ہندوستان کے تمام باشندوں کا شناختی رکارڈ حکومت جمع کرتی ہے,جو اس سے پہلے بھی ملکی سطح پر دو مرتبہ منعقد کیا جاچکا ہے.حکومت اس مرتبہ این پی آر کا ڈیجیٹلائزیشن کرنا چاہتی ہے یعنی تمام باشندوں کا رکارڈ آدھار کارڈ کی طرح ڈیجیٹل کرنا چاہتی ہے تاکہ 14 ڈیجٹ کے کوڈ کے ذریعہ کسی بھی شہری کی شناختی معلومات تک پہونچا جاسکے.
اتنا یاد رکھیں این پی آر مردم شماری کی طرح ڈاٹا جمع کرنے کا ایک طریقہ ہے البتہ اگر اس کے لئے تشویش کا ماحول بنایا گیا تو حکومت کو اس کے بعد این آر سی نافذ کرنے میں وقت نہیں لگے گا. حکومت نے ابھی NPR کے لئے لازمی دستاویزات کی کوئی فہرست جاری نہیں کی ہے البتہ اسی محکمہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل کاغذات میں سےکچھ کو پیش کرنا ضروری قرار دیا جاسکتا ہے.
بھارتی شہریت قانون 1955 کی دفعہ 14 K کے مطابق ہندوستان کے ہر ایک شہری کو اپنا نام پتہ ہندوستانی باشندوں کے قومی رجسٹر NRIC میں درج کروانا ضروری ہے. یہ NPR اسی کے لئے پہلا قدم ہے.
1 اپریل 2020 سے 30ستمبر 2020 تک پورے ملک میں NPR کو نافذ کیا جائے گا. شہروں و دیہاتوں میں دو دو مرتبہ کیمپ لگائے جائیں گے اور ہر باشندے کو اس کی اطلاع کی جائے گی.
2011 کی مردم شماری میں جن کا نام درج ہے ان کے گھرسرکاری نمائندہ خود فارم لے کر جائے گا.
ایک فارم ہوگا جس کا نام KYR
(Know Your Resident)
ہے جس میں یہ کالم بھرنے ہونگے.
1.نام
2.ولدیت یا مکھیا کا نام
3.ماں کا نام
4.بیوی کا نام
5.جنس
6. تاریخ پیدائش
7..مقام پیدائش.
8..نیشنلٹی
9.موجودہ رہائش کا پتہ جہاں شہری 6 مہینہ رہ چکا ہو اور آگے 6 مہینہ یا ایک سال رہنے کا ارادہ رکھتا ہو.
10.شہری کا مستقل پتہ
11.مشغلہ
12.تعلیمی لیاقت
13.فوٹو گراف کے ساتھ بایومیٹرک پہچان یعنی دسوں انگلیوں اور دونوں آنکھوں کے پرنٹ وغیرہ شامل ہیں.
اور ان کالم کی تصدیق کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کم از کم تین کو بطور ثبوت فارم کے ساتھ جمع کرنا ہوگا. جس کا ویریفکیشن حکومت آدھار کارڈ کے محکمہ UIDAI سے کرائے گی.
*دستاویزات کی فہرست:*
1.برتھ سرٹیفکیٹ
2.راشن کارڈ
3.ووٹر آئی ڈی کارڈ
4.بینک پاس بک
5.زمین کا بیع نامہ
6.سرکاری ملازمت کے جاب کارڈ
7.پاسپورٹ
8.آدھار کارڈ
9.پاریوارک رجسٹر کی نقل
10.ہائی اسکول انٹر کے اسناد اگر موجود ہوں تو.
11.ڈرائیونگ لائسنس
12.ایل.پی.جی گیس کنیکشن
13.بجلی کنیکشن
14.پین کارڈ
اس لئے خاموشی کے ساتھ اپنے ان کاغذات کو درست کرائیں اورمتعلقین کے بھی کاغذات درست کرائیں.
ملی و سماجی تنظیمیں اور سماجی کارکنان بھی قانونی بیداری کےعنوان سے گاؤں دیہاتوں میں کیمپ لگاکر عوام الناس کے یہ دستاویز درست کرائیں.
یاد رہے سبھی کاغذات میں نام پتہ ولدیت اور تاریخ پیدائش ایک ہونے چاہئیں.
اس سلسلہ میں ہم سماجی کارکنوں کو تربیت بھی دیں گے ان شاءاللہ.
جو لوگ اس تربیتی کیمپ میں شریک ہونا چاہتے ہوں یا اس سلسلہ میں کوئی بھی معلومات چاہتے ہوں وہ ہمیں ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں.
فقط و السلام
مہدی حسن عینی
و جملہ کارکنان تنظیم ابنائے مدارس
9557113167
9565799937