موتیہاری ۔۶؍جولائی: (فضل المبین ) گزشتہ کل برادران وطن کا تہوار مہاویری جھنڈا پورے ضلع میں امن و امان کے ساتھ منعقد ہوا وہیں دوسری طرف موتیہاری میں واقع جامع مسجد پر کچھ شدت پسند لوگوں نے پتھراؤ کیا ۔ اور اور نعرے بازی بھی کی ۔ اس دوران شر پسند عناصر نے مسجد کے حرمت کو بھی پامال کیا ۔ جہاں چند بدتمیز وں نے ایسی حرکت کرکے پورے ضلع کی نیند اُڑا دی ہے جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ واقعہ گزشته کل دیر رات 10 بجے مهاويرى جھنڈے کے جلوس کے دوران یہ واقعہ پیش آيا ۔ جس میں نگر تھانه موتيهارى کے داروغه راکیش کمار بھى زخمی ہو گئے وہیں ناکا نمبر 2 کا سپاہی شمبھو پرساد بھی زخمی ہو گئے ۔ جن کا علاج موتيهارى صدر اسپتال میں چل رہا ہے۔یہاں تک کے واقعے کی کوریج کرنے پہنچے ” آج تک‘‘ نمائندہ سچن پانڈے پر بھی حملہ ہوا اور وہ زخمی ہوگئے ۔ مسجد کے اندر رہ رہے لوگوں نے بتایا کہ شر پسند عناصر نے جیسے ہی پتھراؤ کیا تو لوگوں نے اسکی خبر مسجد انتظامیہ کو دی جسکے بعد موقع پر پولیس پہنچی لیکن حالات پر قابو نہ پاسکی ۔ پھر خود جائے واردات پر ڈی ایم اور ایس پی پہنچے اور ماحول کو پر سکون بنایا ۔ چشم دیدوں کے مطابق پولیس نے ثبوت کو مٹا دیا ۔ اس واقعہ پر نمائندہ نے موتيهارى جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا جلال الدین قاسمی سے بات کی ۔ انہوں نے کہا که اس میں انتظامىه کى صاف غلطى هے ۔ اس طرح کے مواقع پر وه بھى جامع مسجد جیسے حساس جگہ پر چند فورسز کو لگاتے ہیں اور پھر بے خبر ہو جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے علاقے میں رات دس بجے تک جلوس کو چھوٹ دینا اور لائسنس میں دیئے وقت کى پاسداری نه کرانے کى وجه سے یہ سب هوا هے اگر وقت پر جلوس گزرتا تو اس طرح ماحول کشيده نه هوتا ۔فی الحال حالات بہتر ہے اور زخميوں کا علاج چل رها هے ۔ ادھر مسجد انتظامیہ نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ۔ اور کہا کہ آج سے قبل اس طرح کے واقعات یہاں رونما نہیں ہوئے تھے ۔ یہ جو ہوا یقینا آپسی بھائی چارگی کو ختم کرنے کی منظم سازش تھی ۔ مسجد انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ سے قصورواروں پر سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے لوگوں سے آپسی بھائی چارگی اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ادھر موتیہاری ٹاؤن تھانہ میں امن کمیٹی کی نشست منعقد کی گئی گی اور اور حالات کو مزید بہتر بنانے پر غور و فکر کیا گیا ۔اس دوران میٹنگ میں موجود اراکین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قصورواروں پر سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ اور آپسی رابطے کو مضبوط کرنے کی بات کی ۔ ادھر اس واقعے پر ایس پی اپندر کمار شرما نے لوگوں سے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ جن لوگوں نے اس طرح کے واقعہ کو انجام دیا ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا اور ان پر ایف آئی آر کر سخت کاروائی ہوگی ۔
Tags
مساجد