dabangg 3
آپ کو تعجب ہوگا dabangg 3 کا نام سن کر جی ہاں ایسا ہی سمجھ لیجیے dabangg 3 کی جگہ dabangg daadi نے لے لی ہے وہ بھی شاہین باغ کی سر زمین پر ، دبنگ دادی کا نام آپ نے شاید نہیں سنا ہوگا ،،یہ ملک کی وہ عظیم ترین دادیوں میں سے ہیں جنہوں نے چند گھنٹوں میں مقبولیت کے ساتویں آسمان کو چھولیا آج آپ شاہین باغ چلے جائیں اور کسی سے بھی پوچھیں دبنگ دادی کدھر ہیں آپ کو فورا پتہ بتا دیا جائے گا ،کچھ عجیب اسس لئے بھی ہے کہ اس سخت ترین سردی میں جہاں دبنگ دادی کو گرم لحاف میں آرام کرنا چاہئے اپنی راحت کو قربان کر کے دہلی کی سخت ترین سردیوں اپنا سارا حقہ پانی لے کر مودی اور امیت شاہ پر چڑھ دوڑی ہیں اور ببانگ دھل اعلان کر رہی ہیں کے جب تک یہ NRC CAA کو واپس نہیں لیں گے ہم گھر کو لوٹنے والے نہیں ہیں عمر اگر دیکھا جائے تو میرے اندازے کے مطابق نوے سال سے کم نہیں ہوگی مگر واہ میری دبنگ دادی ،،

تیرے جذبے کو لاکھوں سلام
بات کرنے کا انداز دبنگئی
مودی اور امت شاہ کو جب مخاطب کرتی ہیں تو اپنے آپ میں ایسا لگتا ہے کے شاید شاہین باغ میں قدرت نے ایک نیا اور بے مثال ڈان پیدا کر دیا ہے ،
جب میڈیا کے سامنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ عظیم تجربہ کار شخصیت بات کر رہی ہیں ،،
راقم الحروف کے دل میں دبنگ دادی سے ملنے کا شوق پیدا ہوا ہم نے اپنا سامان سفر تیار کیا اور شاہین باغ جا پہونچے دیکھا تو وہاں ایک انسانی سمندروں کا سیلاب نظر آرہا تھا جو آئے دن بڑھتا ہی جا رہا تھا ہم نے بہت محنت کی کے کسی طرح دبنگ دادی سے ملاقات ہو جائے لیکن بسیار کوشش کے با وجود ہم ملنے میں ناکام رہے البته ایک ایسی عورت سے ضرور ملاقات ہو گئی جنتر منتر جو مودی جی کی بیوی بننے کا خواب لیکر آئ تھی اور انکی مانگ سن کر ہمارے پیروں تلے زمین اس وقت کھسک گئی جب انہوں نے کہا کے انکو تو صرف میں ہی سدھار سکتی ہوں اس کمبخت نے اب تک بیوی کا مزہ نہیں چکھا ہے نا اس لئے نیا نیا قانون لا رہا ہے ،اس نے ابھی بیلن کا مار چپل کی مار بیوی کی گالی نہیں سنی ہے وہ کمبخت مجھ سے شادی کر کے تو دیکھے تب میں بتاؤں گی وہ عورت بولی چلی جا رہی تھی مجھے سن کر تھوڑا آرام ملا اور جب میں نے نیچے دیکھا تو خیر سے میرے پیروں تلے زمین باقی تھی نہیں کھسکی تھی ،،میں دل ہی دل میں دعا گو تھا کے الله کرے مودی جی انکی مانگ پوری کردیں اور ان سے شادی کے لئے حامی بھر لیں ،،پھر میں نے شاہین باغ کی طرف کوچ کیا جب پنڈال کے قریب پہونچا تو معلوم چلا کے دبنگ دادی آرام فرما رہی ہیں ابھی وہ نہیں مل سکیں گی ،،یہ سن کر ہم نے اپنا بوریہ بستر سمیٹا اور گھر کی راہ لی
Tags
سیاسی قلابازیاں
me bhi gaya tha
جواب دیںحذف کریں