اب آپ ہی بتائیں کے ہمیں ہمارے پردادا کا نام معلوم نہیں ہے ہم اپنے دسر دادا کا پیدائش کاغذ کہاں سے لائن گے


اگر دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کے ہمارے ملک میں سرکار اور عوام اپس میں چوہے بلی کا کھیل کھلنے کا کم کر رہی ہے اس لئے کہ پچھلے تین مہینوں سے جو دیش واسیوں میں ایک قسم کا خوف اور بھئی پایا جاتا ہے خصوصاً مسلم معاشرہ کے اندر ،ایک بات غور کرنے والی ہے کے پہلے مسلمانوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جاتا تھا نہ کہنے پر دیش دروہی کا الزام لگا دیا جاتا تھا لیکن اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر ان سنگھیوں نے ہم سب سے دیش وا سی ہونے کا سبوت مانگا ہے ،
یوں تاثر دیا جاتا ہے کے وہ دیش کے گویا مالک بن گئے ہوں وہ جسے چاہے دیش میں رکھے اور جسے چاہے باہر کر دے ،جب بھی بی جے پی سرکار آئ ہے ستے میں انہوں نے ضرور کچھ نہ کچھ انہونی کیا ہے اور اس بار تو صاحب نے کمال ہی کر دیا
(١) دیش واسیوں کے لئے EVM 
(٢) دیش واسیوں کے لئے پندرہ لاکھ 
(٣) مسلم مہیلا دیش واسیوں کے لئے ٹرپل طلاق 
(٤) دیش واسیوں کے لئے کالا دھن کی واپسی 
(٥) دیش واسیوں کے لئے رام مندر کا نرمان 
(٦) دیش واسیوں کے لئے ماب لنچنگ 
(٧) دیش واسیوں کے لئے گنگا ماتا کی صفائی  
(٨) دیش واسیوں کے لئے گاؤ ماتا کی حفاظت 
(٩) دیش واسیوں کے لئے ولبھ بھائی پٹیل کا مہان مجسّمہ 
(١٠) دیش واسیوں کے لئے بھارت صفائی ابھیان 
(١١) دیش واسیوں کے لئے دو کروڑ نوکری کا اعلان 
(١٢) دیش واسیوں کے لئے پکوڑے تلنے کا مشوره 
(١٣) دیش واسیوں کے لئے چوکیداری کرنے کے لئے تیار 
(١٤) دیش واسیوں کے لئے اٹھارہ گھنٹے کام پر لگے رہنا 
(١٥) دیش واسیوں کو گھوسپٹھیوں سے بچانے کی مہم 
(١٦) دیش واسیوں کے لئے NRC  CAA NPR کا تمغہ  
(١٧) دیش واسیوں کے لئے نوٹ بندی کا اعلان 
اور بھت کچھ ،،، اس بار تو بھائی صاحب نے حد ہی کردی پہلے کالا دھن واپسی کے بہانے نوٹ بندی کر کے دیش واسیوں کو لائن میں کھڑا کر دیا اب دیش واسیوں سے انکے دیش واسی ہونے کا پروف مانگ رہے ہیں وہ بھی آدھار کارڈ پان کارڈ نہیں بلکہ اپنے دسویں لکڑ دادا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ !!!!!!!!!! اب آپ ہی بتائیں کے ہمیں ہمارے پردادا کا نام معلوم نہیں ہے ہم اپنے دسر دادا کا پیدائش کاغذ کہاں سے لائن گے ،،،جب سرکار کی رافیل کی فائل غائب ہو سکتی ہے تو ہماری کیوں نہیں ،،ہمیں ووٹر کارد دے کر ہم سے ووٹ لیکر ہم کو ہی بدیسی بنانے پر تلے ہیں ،،پھر کہتے ہیں کے ووٹر کارڈ دیسی ہونے کا پرمان نہیں ہے ،،تو بھائی تو ہی بتا کون دیسی ہے ،،،تو دیسی ہے کیا ؟
تیرا باپ دیسی ہے کیا ؟
تیرا دادا دیسی ہے کیا ؟
تیرا پردادا دیسی ہے کیا ؟
تیرے پردادا کا سرٹیفکیٹ تیرے پاس ہے ؟
تو تو بھائی چائے بچتے ہووے یہاں تک آیا ہے اور اب ہمیں پکوڑے تلنے کو کہتا ہے اگر پکوڑے نہ تلیں تو گھر سے باہر جا!!!!! تو میرا باپ ہے یا میں تیری بہوں ہوں اور تو میری ساس ہے کیا ؟
قارئین کرم : اگر یہی سلسلہ چلاتا رہا تو وہ وقت دور نہیں کہ جب ہمیں بھی روہنگیا مسلمانوں کی طرح گھر سے بے گھر ہونا پر جائے اس وقت پچھتا وت کا ہوت جب چڑیا چگ گئی کھیت ،اس لئے جو NRC  CAA کی حمایت میں کھڑے ہیں انہیں سوچ لینا چاہیے ،کسی صاحب نے واٹساپ کے کسی گروپ میں کیرلا کا ایک حقیقی واقعہ لکھا تھا کے کچھ بی جے کے لوگ کسی بڑے برہمن کے گھرNRC  CAA کے مسلے کو لیکر پہونچے پوچھا گیا کیسے آنا ہوا تو انہوں نے کہا کے ہم آپ کو NRC  CAA کے بارے میں سمجھانا چاہتے ہیں انہوں نے پوچھا کے تم میں سے برہمن کون کون ہے اس سوال پر کوئی کھڑا نہیں ہوا پھر پوچھا کہ تم میں کوئی نائر ہے ؟ (شاید نیر انکی قوم کا کوئی بڑا طبقہ ہوگا ) آے ہووے لوگوں میں سے صرف تین نے ہاتھ اٹھایا ،برہمن نے کہا کہ تم تینوں ان تمام لوگوں کو باہر چھوڑ کے آؤ جب وہ باہر چھوڑ کے آئے تو انہوں نے پوچھا کے کیا تمہیں کوئی عار محسوس ہوا انہوں نے کہا کے ہاں ہمیں بھت شرمندگی ہوئی ہے تو اس پر برہمن نے کہا کے NRC  CAA کا یہی فلسفہ ہے اب جاؤ اگر تم یہی چاہتے ہو تو NRC  CAA کو نافذ کرو سارے بی جے پی والے شرمندہ ہو کے واپس لوٹے ،،،یہ واقعہ ہم سب کی عبرت کے لئے کافی ہے ،اگر اب بھی یہ نہ جاگیں تو ،،،،،،،،  
قارئین کرام : یہ جتنا بھی چیخ لیں کہ یہ سب اپوزیشن پارٹی بھڑکانے کا کام کر رہی ہے کر لینے دیں لیکن یاد رکھیے اگر اس وقت ہم خاموش ہو گئے تو پھر ہم سب کا حال بھی وہی ہوگا جو یہودیوں کا ہولو کاسٹ کے وقت ہوا تھا ،
آپ ان تمام چیزوں کو جو میں نے گنوایا ہے انھیں یاد رکھیں اور جو میں نہیں شامل کر سکا ہوں وہ کمنٹ باکس میں لکھ دیں اور جہاں تک ہو سکے اس پیغام کو عام کرنے کی کوشش کریں تاکہ موجودہ پارٹی جو بر سر اقتدار ہے انکے کرتوت سامنے آجائیں ،،،،،،،،،،،،،،2020/01/23،،،،

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی