مرحوم صاحب کو اپنی طرف کھینچ لے گئے وہ منظر دیکھنے لائق تھا




Tara Pet Qabristan

تم تو ٹھہرے دیو بندی ساتھ کیا نبھاؤ گے ،،یہ ایک گانے کا مصرعہ ہے جس میں میں نے صرف دیو بندی کا لفظ جوڑ دیا ہے یہ مجھے کل کے رات والے جنازے سے کھٹک رہا ہے جس میں مرحوم کی مغفرت کے لئے جنازے کی نماز کا وقت رات کے دس بجے مقرر تھا ہم بھی جلدی جلدی اپنی مصروفیت سے فارغ ہو کر نکلے اپنی سواریbike سے ،،سوچے آج مرحوم کی مغفرت کروا کے رہیں گے ہم لوگ گھڑ سوار تھے تو قبرستان جلدی پہونچ گئے لیکن وہاں جانے کے بعد معلوم ہوا کہ جنکو قبرستان آنا چاہئے تھا ابھی وہی صاحب تشریف نہیں لائے ہیں ،چونکہ ہمارے یہاں عام ہے کہ جنکو قبر کی نذر ہونی ہے وہ پیچھے رہتے ہیں اور جنکو واپس لوٹ کر آنا ہے وہ پہلے پہونچ جاتے ہے پتہ نہیں ایسا کیوں ہے مجھے اب تک سمجھ نہیں آیا ،

جب کہ جنازہ کے آگے آگے چلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوتی ہے پھر بھی مرحوم کی محبت میں آگے آگے چلنا باعث سعادت سمجھتے ہیں کہ مرحوم صاحب ہم آپ سے پہلے قبر میں پہونچنے کی سعادت حاصل کریں گے ،خیر سے ہم بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو مرحوم سے پہلے قبر میں جانے کی کوشش کرتے ہیں وہاں جانے کے بعد ، 

پہلے تو ہمیں شک ہوا کہ شا ید لوگ مرحوم کو الودع کہ چکے ہیں لیکن پھر خبر ملی کے نہیں ابھی مرحوم صاحب راستے میں ہی ہیں ہمیں تھوڑی راحت ملی کے چلو ہمیں بھی مرحوم کے لئے دعا کرنے کا موقع مل جائے گا،

اسی درمیان میں باتوں باتوں میں معلوم ہوا کے کچھ بریلوی مکتب فکر کے علماء کرام بھی تشریف فرما ہیں مرحوم کے اہل خانہ میں سے بعض کو یہ فکر دامن گیر ہوئی کہ کہیں جنازہ کے لئے آپسی ان بن نہ ہو جائے چونکہ وہاں دونوں مکاتب فکر کے علماء موجود تھے اب جنازہ کون پڑھائے،


ہم لوگ ایک درخت کے نیچے کھڑے انتظار میں تھے کہ اچانک سے مرحوم صاحب نے قبرستان کے مین گیٹ سے انٹری کی انکی انٹری entry ہونی تھی کے ایک صاحب فورا جنازے کے آگے جا کر رہنمائی کرتے ہوے مرحوم صاحب کو اپنی طرف کھینچ لے گئے وہ منظر دیکھنے لائق تھا ،،،

دونوں طرف کے علماء دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے کہ کیا سے کیا ہو گیا جنازہ (tara pate Qabristan ki masjid) تارا پیٹ کی مسجد کے صحن میں اتارا گیا جنازے کی نماز پڑھانے کی جگہ پر فوری قبضہ بھی جما لیا گیا اب انتظار تھا ان لوگوں کا جو اب تک پیچھے رہ گئے تھے وضو کرنے والوں کا ،بعد میں آنے والوں کا ،انکا انتظار ختم ہوا ،ایک عالم باکمال نے مرحوم کی جنازے کی نماز پڑھائی ،نماز ختم ہوئی بھیڑ آہستہ آھستہ چھٹنے لگی تھوڑی دیر کے بعد میں بھی وہاں سے نکلنے کی تیّاری میں تھا کے Just جسٹ مسجد کے صحن کے کنارے مجھے ایک صاحب نے پکڑ کے پوچھ لیا مولی صاحب دعا ہوئی ؟؟؟!!!!!!!

میں نے کہا بھائی ابھی کیا ہوئی 
بولا یہی دعا بھی ہے !!!؟
میں نے کہا ہاں بھائی ،
پھر میں نے پوچھا آپ نے دعا کی تھی وہ کہنے لگے کہ مولوییے لوگ دعا نہیں کریں گے تو ہم کیسے کریں گے ،
میں نے کہا بھائی کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کے مولوئے کھانا نہیں کھاتا ہے تو ہم کیسے کھائیں !!!
پیچھے سے ایک بندہ جگالی کرتے ہوے بولا کے یہ لوگ Direct ڈائریکٹ ہے میں نے کہا کے ہاں اب تم صحیح بولے ،،
یہ تھوڑی سی چہ میگوئیاں ہوئی اسکے بعد ہم سب قبر کے پاس پہونچے وہاں آخری رسم دیکھنے کی منائی جانے لگی ،

میں اب تک کن فیوز ہوں کے آدمی زندگی میں ایک دوسرے کو نہیں دیکھتا مرنے کے بعد دیکھ کے کیا کر لے گا ؟
زندگی میں نہ اسکی دوا دارو نہ ہی کھانے پینے کا نظم صحیح ہوتا ہے لیکن جب مر جاتا ہے تو اسکو دیکھنے کے لائنیں لگائی جاتی ہیں ،،،


خدا خدا کر کے ہم مرحوم صاحب کو قبر میں اکیلے چھوڑ کر واپس اپنے گھر کو رخصت ہوۓ الله خیر کرے مرحوم کے ساتھ میں ،انکو جنت الفردوس میں جگہ دے ،،

پسماندگان میں افواہیں چل رہی ہیں کے جن لوگوں نے انکے پیچھے جنازے کی نماز پڑھی ہے انکا نکاح ٹوٹ جائے گا دیکھیں گے بھائی ہم انکے پیچھے جنازہ پڑھ کے آئے ہیں جس دن نکاح ٹوٹے گا تو معلوم چلبے کرے گا ویسے تو ہمارے باپ دادا نے ہمارا نکاح مضبوط راڈ کے ساتھ باندھا ہے اب اگر راڈ ہی ٹوٹ جاۓ تو دوسرا لگوا لیں گے ،،، 

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی