ٹرمپ کی آمد
کیا اتفاق ہے ؟ یا تجارتی مشن ! یا کچھ اور ! آخر ان حالات میں جب کے پورے ملک میں احتجاج اور مظاہروں کا دور دورہ ہے اختلافات ہندو مسلم جھگڑے کی ریل پیل ہے جب کے چند دن پہلے ہی کئی یوروپی ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے کے بارے میں تنبیہ جاری کی تھی ،
پھر بھی اس پر خطر ماحول میں ٹرمپ کا دورہ !!!!!کچھ اچنبھا اور عجیب سا لگ رہا ہے ،مانتا ہوں کے ٹرمپ نے کئی بار اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر افغانستان کا بھی دورہ کیا تھاحالانکہ وہ انتہائی جنگ زدہ علاقہ ہے وہاں ٹرمپ پر حملہ ہوتا تو سمجھ میں آتا کے طالبان نے کیا ہے لیکن افغانستان اور بھارت کے دورے میں آسمان اور زمین کا واضح فرق ہے ،
یہ بھارت ابھی جس سمت رواں دواں ہے وہ ہے مسلم مکت بھارت مشن ابھی یہ تحریک بہت ہی زوروں پر ہے ممکن ہے کامیاب بھی ہو جاۓ اور ناکام بھی ہو سکتا ہے کہیں ایسا تو نہیں کے ٹرمپ کی آمدمنو واد مشن کی کامیابی کو لیکر ہو ،
ابھی چند سالوں کی ہی بات ہے کے برما میں جب مسلم مکت برما مشن چل رہا تھا ہمارے وزیر اعظم وہاں عین اسی وقت پدھارے تھے اور اس وقت یہ خبر وائرل بھی ہوئی تھی کے آخر ایسے وقت میں مودی جی برما کس کام کے لئے گئے تھے وہاں کیا کام تھا ؟
انگ سان سوچی سے ملاقات اس لئے کرنے گئے تھے کے وہاں مسلم مکت برما مشن کس طرح انجام دیا جا رہا ہے وہ دیکھنا ہے یا اس وقت ہی کوئی تجارتی مشن تھا ،یا کیا تھا معلوم نہیں ،
پورے ملک میں انتہائی افراتفری ہونے کے باوجود کالے قانون کے خلاف ریلیاں بھرپور انداز میں ہونے کے باوجود حکومت وقت کا رویہ یہ کے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیںگے ہم اس کالے قانون کو لاگو کر کے رہیں گے یہ بتلاتا ہے کے ضرور کچھ انہونی ہونے والا ہے جس کی بصیرت سے ابھی بھی بہت سے ناخواندہ افراد محروم ہے ،
ٹرمپ کی آمد سے کیا فائدہ ہوا ابھی تو کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے پر پہلے ہی اتنا واضح ہے کے اس سفر میں کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا پر اتنا ضرور دیکھنے کو ملا کے ٹرمپ کی نگاہ پر جھگی جھوپڑی علاقے میں پردہ ڈال دیا گیا ایک لمبی اونچی دیوار غربت اور امیری کے بیچ کھینچ دی گئی ،
اربو روپے خرچ کردیے گئے اپنی عزت اور اور اپنی غربت معاشی بد حالی پر رنگ و روغن کرنے میں وہیں یہ بھی خبر مل رہی ہے کے شاہین باغ کی طرف سے بھی ٹرمپ کو welcome کہا گیا بہر حال ایک بات تو طے ہے کے اس دورے سے ہمیں لالی پوپ کے علاوہ اور کچھ ملنے والا نہیں وہ آئے NAMASTE TRUMP کے لئے روانہ ہوے روڈ شو ہوا لوگوں کی بھیڑ جمع ہوئی ،
پوری فیملی کے ساتھ بھارت پر چڑھائی کرکے بھارت کے غریب واسیوں کی ہانڈیاں صاف کر کے چلے جائیں گے رزلٹ کیا ملے گا مزید غربت مزید قرض ،ہونا تو یہ چاہئے تھا کے ٹرمپ کی آمد سے قبل جھگی جھوپڑیوں کے سامنے دیوار کھڑی کرنے کے بجائے ان غریبوں کے پکا مکان تعمیر کر کے دتے انکے گاؤں کو بنایا اور سنوارا جاتا تو شاید مودی کی سیاہ تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ ہوتا ،
ابھی تو سیاہی ہی سیاہی ہے آگے کب روشن باب کھلے گا کوئی گارینٹی نہیں ابھی بہت سے ایسے لوگ پڑھے لکھے ہیں جن کی ابھی بھی یہی سوچ ہے کے کچھ نہیں ہوگا میری تو یہی دعا ہے کے الله کرے کچھ نہ ہو لیکن اگر کچھ ہو گیا تو الله کے علاوہ کوئی بچا نہیں سکتا،
ابھی تو سیاہی ہی سیاہی ہے آگے کب روشن باب کھلے گا کوئی گارینٹی نہیں ابھی بہت سے ایسے لوگ پڑھے لکھے ہیں جن کی ابھی بھی یہی سوچ ہے کے کچھ نہیں ہوگا میری تو یہی دعا ہے کے الله کرے کچھ نہ ہو لیکن اگر کچھ ہو گیا تو الله کے علاوہ کوئی بچا نہیں سکتا،
Tags
سیاسی قلابازیاں