آر یس یس کا مدت حمل پورا ہو نے والا ہے







RSS IN INDIA
سننے میں آرہا ہے کے آر یس یس کے حلقوں میں بھاری پیمانے پر میٹنگیں چل رہی ہیں کیا کیا جاۓ اور کیا نہ کیا جاۓ چونکہ انکا مشن ہے دو ہزار چوبیس تک اس ملک کو ہندو راشٹر گھوشت کرنا پریشانی یہ ہے کے آر یس یس کا مدت حمل پورا ہو نے والا ہے کیشوا بلی رام ہیر گیوار(جو آر یس یس کا بانی مبانی ہے جنہوں نے آر یس یس کی بنیاد ١٩٢٥ میں رکھی تھی) کی پشت سے نکل کر١٩٢٥میں ہندو راشٹر کا بیج آر یس یس کے بطن متعفن میں نسلا بعد نسل منتقل ہو کر پروان چڑھا تھا دو ہزار چوبیس میں اسکی ولادت ہندو راشٹر کے نام سے ہونے والا ہے اس بدبو دار اولاد کا نام اسکی جائے پیدائش اسکا مشن سب کچھ طے کیا جا چکا ہے اسی بدبودار اولاد کے استقبال میں یہ سارا جھمیلا کیا جا رہا ہے NRC کا درد زہ شروع ہو چکا ہے اس درد کو ختم کرنے کے لئے NPR  کا انجکشن دیا جا رہا ہے  یہ درد دردزہ ایسا بنا ہے کے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اس بدبو دار اولاد کے استقبال کے لئے عوام کو سڑکوں پر جمع کیا جا رہا ہے ،
لیکن جننے والی ماں کو پتہ نہیں ہے کے وہ کیسے جنے کوشش بسیار کے باوجود سر تو باہر آچکا ہے لیکن ابھی پورا دھڑ اندر باقی ہے اور ایسا سننے میں آرہا ہے اب اس بدبو دار سر کو نہ تو واپس اندر لیا جا سکتا ہے اور نہ ہی باہر کرنے کی سکت باقی ہے (نہ اگلے بنے نہ نگلے بنے )با الآخر ایسا لگتا ہے دونوں میں سے ایک کی موت یقینی ہے یا تو ماں کی شہادت ہوگی یا بدبو دار اولاد کی ،اگر اولاد کو نہ بچا یا گیا تو پھر سو سال مزید انتظار کرنا ہوگا لہٰذا انتظار کے کٹھن مراحل سے بچنے کے لئے ماں کو موت کے منہ میں جانا ہوگا اسکے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس بدبودار تعفن اور غلاظت سے بھرپور اولاد کو گود لیگا کون ؟ 
کون اسکی پرورش کریگا 
کون اسکی دیکھ بھال کریگا 
 کیا اس بدبودار تعفن اور غلاظت سے بھرپوراولاد کو بچانے اور اسکی حفاظت کرنے کے لئے بھارت ماتا کی ایک سو تیس کروڑ سنتان کو بے گھر کر دیا جائیگا ؟
کیا کوئی باپ ایک بچے کی حفاظت کے لئے گھر کے پانچ اولاد کو قربان کر دیتا ہے ؟ کیا ایسا ممکن ہے ؟
نہیں میرے دوست بالکل نہیں ،،،،،،،،
ایک باپ اور بیٹے کے مقابلے میں پانچ بھائی میں زیادہ طاقت ہوتی ہے اور پھر اولاد ڈرتی بھی کہاں ہے اولاد تو گھر کے بھید سے اچھی طرح واقف ہوتی ہے ،،

لہذا کسی سے گھبرانے اور پریشا ن ہونے کی ضرورت نہیں ہے ویسے بھی آپ کو پتہ ہونا چاہیے کے آر یس یس صرف پروپیگنڈے میں کامیاب ہے اور کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے,
جہاں تک سنگھیوں کا مسلہ ہے تو وہ کسی کام کے نہیں بھلے ہی ان کے پاس ہتھیار ہو گن ہو بارود ہو تلوار ہو کچھ بھی ہو لیکن ایک بات تو طے ہے کہ انکا پالا کسی مسلح دشمن سے نہیں پڑا ہے کوئی مسلح دشمن تو دور کی بات کسی نہتے بہادروں سے بھی نہیں پڑا ،،آپ انکی تمام کاروایوں پر نظر دوڑائیں بھاگل پور ملیانہ میرٹھ ہو یا گجرات پھر مظفر نگر ہو یا کوئی موب لنچنگ ،ہر کاروائی دو حالت سے خالی نہیں ہے یا تو انہوں نے حکومتی پولس اور فوج کا سہارا لیا ہے یا معصوم بوڑھے اور گھروں کے اندر سکوں کی حالت میں پڑے نہتے لوگوں پر انہوں نے وار کیا ہے،
،،،،آپ اکبر الدین اویسی صاحب کی وہ بات اپنے دھیان میں رکھیں جس میں وہ کہتے ہے ہیں کہ پندرہ منٹ کے لئے پولس اور فوج الگ ہو جائے اور ہمیں آپس میں فیصلہ کر لینے دیں تب معلوم ہو جائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے ،،،  
ظاہر سی بات ہے کہ وہ ایسے ہی نہیں کہ رہے ہیں بلکہ حقیقت کہ رہے ہیں ،،تین تاریخ کو یہ بھی معلوم ہوا کہ کچھ سنگھی لاٹھی اور ڈنڈوں کے ساتھ شاہین باغ میں دھرنا خالی کرانے زبردستی پہونچ گئے یہ ہمت کیسے ہوئی ،،دو مرتبہ سنگھی کی طرف سے فائرنگ وہ بھی پولس کے سامنے کیسے ہوئی ،جب کہ پولس کا سخت پہرہ ہے اسکے باوجود ان تمام چیزوں کا عمل میں آنا کیا یہ ثابت نہیں کرتا کہ یہ لوگ ہر کاروائی اپنے پیچھے پولس کو رکھ کر انجام دیتے ہیں ،،،
ابھی کل ہی کا حادثہ جو واٹساپ کے ذریعہ معلوم ہوا کے کوئی سنت گاڑی میں کسی کے پردادا سے NRC کا ڈاکومنٹ مانگنے کے لئے آسمان پر گیا ہوا ہے چونکہ ہمارے پردادا نے انکو اپنے پاس ہی بلالیا تھا اس لئے وہ چلے گئے اب انکا انتظار ہے کے کب آتے ہیں 
ابھی تک تو آنا جانا ہی چل رہا ہے لیکن جو آنے والا ہے اسکا دھڑ ابھی اندر ہی اٹکا ہے خدا کرے یہ اٹکے اٹکے ہی لٹک جائیں تاکہ کسی بھی بھارت ماتا کی سنتان کو اس بدبو دار اولاد سے تکلیف نہ ہو لیکن کیا کریں اس عقل کا اور ان آنکھوں کا ان کانوں کا جن پر گٹر کی رفتار سے گولوالکر اور سا ور کر جیسے پلید کا پانی بہتا ہے تو ظاہر سی بات ہے کے انکو بھی وہی بدبو دار بھائی پسند ہو گا اسکے لئے وہ ہر وہ کام کرنے تیّار ہیں جس سے شیطان بھی شرمائے 
،،،اکمل یزدانی اشاعتی ،،،،،،،،
،،،نوٹ : تمام قارئیں سے گزارش ہے کے وہ ہمارے پوسٹ کو پسند آنے پر ہی سبسکرائب ضرور کریں سب سے اوپر(آسمان پر نہیں جانا ہے ) میں انگریزی میں لکھا ہوا ہے SUBSCRIBE اس پر کلک کر کے اپنا ایمیل ڈالیں اور سبمٹ کر دیں انشا الله آپ کو بلا تاخیر ہر پوسٹ ملتا رہے گا  ،،،،،،،،


3 تبصرے

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی