حضرت مفتی شکیل احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کی موجودہ حالات پر قیمتی نصیحتیں


___________________
*🔖 جوتمام علماء اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے*
----------------
بسم اللہ الرحمن الر حیم

الحمد للہ والصلوۃ والسلام علی رسول اللہ 

آج شعبان کی پہلی تاریخ اور مارچ کی ستاییس تاریخ ہے کڑوڑوں لوگوں کے دل غمزدہ ہیں
 کہ جمعہ کی نماز مسجدوں میں ادا کرنے کی عمومی اجازت نہیں ہے
وجہ یہ ہے کہ حکومتوں نے اپنے اپنے لوگوں کو لاک ڈاون کر دیا ہے
 اور گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے
یقینا یہ مسلمانوں کے لیے بڑی آزمایش ہے
 ایسے وقت میں جب کہ مسجدیں بند مدرسے بند مکتب اوردینی ادارے بند
🕌 ایمان والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو مسجد بنا لیں کہ پانچوں وقت کی نماز جماعت سے ادا کریں
 اپنے اپنے گھروں کو مدرسہ اور مکتب بنالیں اپنے اپنے گھروں کو مسجد مجلس ذکر و اذکار
و تصنیف و تالیف بنالیں
 ان سب کاموں کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر گھر کے افراد دن بھر کا نظام بنا لیں اس میں سب سے اہم بات یہ کہ رات کو جلد سو کر صبح جلد اٹھیں اور نماز تہجد سے اپنے دن کی ابتدا کریں
 اس چیز کو قابومیں لانے کے لیےرات کو عشاء کی نماز کے بعد فون کا استعمال بند کر دیں

 دن بھر کے اوقات کونمازوں کے لیے، پڑھنے پڑھانے، سیکھنے سیکھانے کے لیے، ذکر و اذکار کے لیے،
اور گھریلو کاموں کے لیے تقسیم کریں،
 یہ اچھا موقع ہے کہ گھر کے سارے افراد موجود ہوتے ہیں چھوٹے بڑوں کے ساتھ ادب و احترام میں زیادتی کی کوشش کریں، اور بڑے چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور محبت کی،
عام طور پر لوگ جاب میں اور شاپ میں ہوتے ہیں اسی طرح گھر بار اور کار و بار کی مصروفیات کی وجہ سے ان چیزوں کا اہتمام نہیں ہوتا
 جبکہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں ان سب چیزوں کا ہمیں سبق ملتا ہے، 
فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مامن ولد بار ینظر الی والدیہ نظر رحمۃ الا کتب اللہ بکل نظرۃ حجۃ مبرورۃ 
جو بھی نیک اولاد اپنے والدین کی طرف ایک مرتبہ بھی رحمت کی نظر سے دیکھتی ہے اللہ تبارک و تعالی اسکو ایک حج مبرور کا ثواب عطا فرماتے ہیں،
 صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اگر کوی ایک دن میں سو مرتبہ دیکھےتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جی اللہ پاک سو حج مبرور کا ثواب عطا فرماٸینگے
 اور فرمایا اللہ اکبر و اطیب اللہ سب سے بڑے ہیں سو ثواب سے بھی بڑی اللہ کی ذات ہے
 اور اللہ پاک ہیں اللہ تعالی وعدہ خلافی نہیں کرتے 
ہر عیب سے اللہ تبارک و تعالی پاک ہیں،
اسی طرح چھوٹوں کی تعلیم کے سلسلے میں حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستر خوان پر حضرت ام سلمی رضی اللہ عنہا جو آپ کی زوجہ مطہرہ تھیں
 انکے بیٹے بھی بیٹھ گیے اور جب کھانے لگےتو بچے جس طرح سے کھاتے ہیں ادھر ادھر ہاتھ ڈالتے ہیں تو آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے انکو فرمایا یا غلام-- بیٹے--- سمی اللہ-- بسم اللہ بول کر کھاٶ---کل بیمینک-- اپنے سیدھے ہاتھ سے کھاٶ
--کل مما یلیک--- اپنے آگے سے کھاٶ 
دیکھیں آقا صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹوں کو تعلیم دے رہے ہیں سکھا رہے ہیں اور یہ سب گھر میں ہو رہا ہے تو یہ اچھا موقع ہے ان کاموں کے لیے
 اسی طرح کثرت استغفار اور درود شریف کا اہتمام ہو
 اور پوری امت کے لیے ہر وقت اپنی دعاوں میں رو رو کراللہ پاک سے مانگیں اور ساتھ ہی ساتھ غریب غرباوں کی مدد کا بھی خیال رکھیں،
اللہ تبارک و تعالی سب سے پہلے اس عاجز کو اور اسی طریقے سے پوری امت مسلمہ کو عمل کی توفیق عطا فرماے 
اللہ تعالی پورے عالم اسلام کی جان کی مال کی ایمان کی اعمال کی اخلاق کی اقدارکی حفاظت فرماۓ 
اللہ یتیموں کی یسیروں کی بیواوں کی معذوروں کی مجبوروں کی مدد فرماۓ
مرحومین کی بخشش فرماۓ 
اللہ جلد حالات کو سازگار فرماۓ 
السلام علیکم

3 تبصرے

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی