بہت خوبصورت ہوتم،بہت خوبصورت ہوتم،بہت خوبصورت ہو تم،
کبھی میں جو کہہ دوں محبت ہے تم سے، تو مجھ کو خدارا غلط مت سمجھنا، کہ میری ضرورت ہو تم، بہت خوبصورت ہو تم۔
ہیں پھولوں کی ڈالی یہ باہیں تمہاری، ہیں خاموش جادو نگاہیں تمہاری،جو کانٹے ہوں سب اپنے دامن میں رکھ لوں، سجاؤں میں کلیوں سے راہیں تمہاری۔
نظر سے زمانے کی خھود کو بچانا، کسی اور سے دیکھو دل نہ لگانا، کہ میری امانت ہوتم، بہت خوبصورت ہو تم بہت خوبصورت ہو تم بہت خوبصورت ہو تم۔
ہے چہرہ تمہارا، کہ دن ہے سنہرا، اور اس پر یہ کالی گھٹاؤں کا پہرا،گلابوں سے نازک مہکتا بدن ہے، یہ لب ہیں تمہارے کہ کھلتا چمن ہے ، بکھیروں جو زلفیں تو شرماے بادل، یہ زاہد بھی دیکھے تو ہو جاے پاگل، وہ پاکیزہ مورت ہو تم، بہت خوبصورت ہو تم،،
کبھی میں جو کہہ دوں محبت ہے تم سے، تو مجھ کو خدارا غلط مت سمجھنا، کہ میری ضرورت ہو تم، بہت خوبصورت ہو تم۔
جو بن کے کلی مسکراتی ہے اکثر، شب ہجر میں جو رلاتی ہے اکثر، جو لمحوں ہی لمحوں میں دنیا بدل دے، جو شاعر کو دے جاے پہلو غزل کے ،چھپانا جو چاہے چھپای نہ جاے، بھلانا جو چاہے بھلایی نہ جاے، وہ پہلی محبت ہو تم بہت خوبصورت ہو تم کبھی میں جو کہہ دوں محبت ہے تم سے۔
کبھی میں جو کہہ دوں محبت ہے تم سے تو مجھ کو خدارا غلط مت سمجھنا کہ میری ضرورت ہو تم بہت خوبصورت ہو تم۔
Tags
کیف و سرور
ماشاء اللہ بہت خوب نظم
جواب دیںحذف کریںبہت پیاری نظم
جواب دیںحذف کریں