اس وقت ناچیز راجستھان کےدورہ پر ہے ،اور اس علاقہ میں ناچیز کا کئی سالوں سے آنا جانا ہے ۔
یہاں ایک علاقہ (ضلع سوائی مادھوپور) میں ایک طویل عرصہ سے ہر مسجد میں نماز فجر کے بعد درس قرآن کا معمول چلا آرہا ہے، علماء تو تفسیر کرتے ہی ہیں جو غیر عالم ہیں وہ بھی معارف القران وغیرہ دیکھ کر قرآن کی تفسیر لفظ بلفظ پڑھتے ہیں لیکن ہوتی تفسیر ہی ہے۔
اور اسی کی برکت ہے کہ اس علاقہ میں باوجود مدارس کی کمی کے،باوجود تبلیغی کام نہ ہونے کے، باوجوددرگاہ اجمیر قریب ہونے کے، باوجود غربت زدہ پچھڑا علاقہ ہونے کے وہاں شرک وبدعت کا نام ونشان تک نہیں۔
تبلیغی جماعت اور تفسیر قرآن سے دوری
لیکن اب جب سےتبلیغی جماعت کے کام میں ترقی ہوئی اور تبلیغی جماعت کا غلبہ شروع ہوا تو رفتہ رفتہ تفسیر قرآن کا سلسلہ میں کمی آگئی اور باوجویکہ فضائل اعمال کی تعلیم ایک وقت جاری تھی اب تفسیر قرآن کی جگہ بھی فضائل اعمال نے لے لی اور فضائل اعمال شریف ایک دفعہ کے بجائے دو دفعہ پڑھی جانے لگی ۔
آخر ایک مسجد کے امام صاحب سے بندہ نے معلوم کرہی لیا کہ حضرت امام صاحب آپ کے یہاں تو فجر میں درس قرآن کا معمول تھا وہ کیوں ختم کر دیا؟
انہوں نے بتایا چند سالوں سے (جب سے تبلیغی کام میں ترقی ہوئی ہے ) کچھ ساتھیوں کی طرف سے تفسیرقرآن سے نفرت سی محسوس کی جا رہی تھی،ایک دن ملارنا ڈونگر میں جوڑ تھا میں نے مجمع کے درمیان سے کھڑے ہو کر امیر جماعت کو مخاطب کرکے عرض کیا کہ امیر صاحب! ہمارے یہاں اتنے عرصہ سے تفسیر قرآن کا سلسلہ چل رہا ہے لیکن کچھ تبلیغی جماعت کے ساتھی اس کو بند کرکے اس کی جگہ فضائل اعمال چلانے پر بضد ہیں کیا کیا جائے؟
تفسیر قرآن کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا دونوں وقت فضائل اعمال شروع کر دی جائے؟
تبلیغی جماعت اور بڑوں کا حکم
امیر جماعت نے جواب دیا کہ بڑوں کی جانب سے یہ حکم ہے کہ فضائل اعمال کے علاوہ کسی کتاب کی تعلیم نہ کی جائے ۔ اسلئے ہم نے قرآن کو چھوڑ کر فضائل اعمال کی تعلیم شروع کردی ہے ۔
یہ واقعہ آج ۸ مارچ ۲۰۲۱ ہی کا ہے اور آج میں اس واقعہ سے بہت رنجیدہ ہوں ۔
احباب سے درخواست ہے کہ بندۂ ناچیز کے کیلئے دعا فرمائیں کہ باری تعالی میری طبیعت کو جلد بحال فرما ئے ۔
ناچیز رئیس احمد عرشی کلیری حال وارد راجستھان ۔انڈیا ۔
Tags
علماے کرام کے احوال
اللہ صحیح سمجھ عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریں