کورونا اور پھر لاک ڈائون | لاک ڈائون پھر دستک دے رہا ہے | راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

کورونا اور پھر لاک ڈائون -لاک ڈائون پھر دستک دے رہا ہے

 کورونا اور پھر لاک ڈائون

لاک ڈائون پھر دستک دے رہا ہے

کورونا کا پھر بگل بج چکا ہے،منتریوں نے پھر صور پھونک دیا ہے ،کورونا کی دہشت پھیلانے کے لیے ٹی وی ڈیبیٹ شروع ہوچکی ہے،ہیلتھ منسٹری کے ایک اشارے میں شیر مارکیٹ اوندھے منہ گر چکا ہے،راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں کھلبلی مچ چکی ہے،ماسک کی کمپنیاں پھر سے مونچھ پر گھی لگا کر تائو دے رہی ہے،ویکسین بنانے والی کمپنیاں کمر کس چکی ہیں،بس انتظار ہے اعلان کا جیسے ہی اعلان ہوگا لاک ڈائون کا، ویسے ہی کورونا کی انٹری ہو جائے گی یا یوں کہہ لیں کہ کورونا موقع دیکھ کر ملک کے اندر داخل ہونے کی پہلے ویزا مانگتا ہے پھر اسے انٹری ملتی ہے۔

ویسے یہ کورونا ایک ایسا مہمان ہے جو چین کا رہنے والا ہے،اسے ہمارے ملک کے واسیوں سے بڑی محبت ہے۔چین سے بھارت میں آنے کے لیے ویزا تو لگتا ہی ہے شاید اس بار کورونا کو بھارت جوڑو یاترا اچھا نہیں لگ رہا ہے اس لیے کورونا نے بھارت سے ملک کی سیر کرنے کے لیے ویزا اپلائی کر دیا ہے۔اُدھر کورونا کی انٹری ہوگی اِدھر لاک ڈائون کا اعلان ہوگا۔پبلک جائے بھاڑ میں،مرے تو مرے ہمارا کیا بگڑنے والا ہے۔

ایک بار تصور کریں پچھلے لاک ڈائون کا ،دل دہل جاتا ہے ،ہمت جواب دے دیتی ہے،کتنی تجارتیں ڈوب گئیں،کتنے کھاتے پیتے گھر اجڑ گئے ،کتنی مائوں نے اپنی گود میں اپنے بچوں کو بھوک سے تڑپ کر جان دیتے ہوئے دیکھی ہیں،کتنے بچے لاوارث ہوئے ،کتنے بے گھر ہوئے،کتنے ایسے ہیں جنہوں نے لاک ڈائون کے بعد اپنی کمر بھی ابھی سیدھی نہیں کی ہوگی،پھر سے ان کے کانوں میں لاک ڈائون کی سرسراہٹ سنائی دے رہی ہے،وہ پولیس کا ڈنڈے لے کا دوڑنا اور پھر ہمارا بھاگنا ،وہ مسجد کے گیٹوں پر پٹائی،وہ دوسرے کے گھر میں گھس کر کسی بوڑھی کو نانی دادی بنا لینا،وہ ریل کی پٹریوں پر دن رات مسلسل پیدل چلنا،اپنی لاشوں کو سائیکل پر لادھ کر لے جانا،وہ ایک عجیب منظر تھاکس پر کیا بیتی ہوگی۔ واللہ اعلم لیکن محتاط ضرور رہئیے دنیا کروٹ لے رہی ہے وتلک الایام نداولہا بین الناس۔


3 تبصرے

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی