خبروں کے مطابق حیدر آباد میں شاہ رخ خان کے ایک فین نے پورا سنیما ہال دس دن کیلئے زائد رقم پر پورے ٹکٹ خرید لئے اور ان ٹکٹوں کو خود اپنے احباب اور اور اپنے ہی جیسے شاہ رخ خان کے دیوانوں کو فری میں دے کر پٹھان فلم دکھا رہے ہیں.......... ویسے تو یہ فلم ہٹ ہو چکی ہے مگر اب بھی لوگوں میں جنون باقی ہے.......... گجرات کے ایک سنیما گھر کے باہر کچھ مسلم نوجوانوں سے ایک ٹی وی چینل کے نمائندے نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ مسلم شائقین شاہ رخ خان کی اس فلم کو بار بار دیکھنے اور فلم کو ہٹ کرنے میں جی جان سے لگے ہیں تو ان نوجوانوں میں سے ایک نےکہا کہ پٹھان فلم کی مخالفت کی گئی تھی۔ فلم کیخلاف کچھ شدت پسند فرقہ پرست ہندو تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔
اس لئے ہم بھی ضد میں آکر ایسا کر رہے ہیں اور اب اس فلم کو ہم ہٹ کر دینے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ تبھی چینل کے اینکر نے کہا کہ بہت سارے ہندو شدت پسند اور فرقہ پرست تنظیمیں تو اذان، مسجد، مدرسہ، درگاہوں اور عید گاہوں کی بھی تو مخالفت کر رہے ہیں، تو پھر ان کی ضد میں مسجد کیوں نہیں بھر دیتے ؟سارے لوگ لا جواب ہو کر بے شرمی سے دانت دکھانے لگے۔انیس سرتاج
اینکر کی بات کروڑوں کی ہے کاش کے امت مسلمہ اس کو اپنے دل میں جگہ دے دیں حاجی شکور کے بڑے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کا جمہوریت پر سے ایمان سن 1988ء میں ہی اُٹھ گیا تھا، جب ہماری اسکول سے چھٹیاں ہوئیں تو رات کو کھانے کے دستر خوان پر ہم سے پوچھا گیا کہ بتاؤ بچو چھٹیوں پر دادا کے گھر جانا ہے یا نانا کے گھر ؟ سب بچوں نے خوشی سے یک زبان ہو کر نعرہ لگایا کہ دادا کے گھر ۔۔ لیکن۔۔۔اکیلے امی نے کہا کہ نانا کے گھر ۔۔۔ اکثریت چونکہ دادا کے حق میں تھی لہذا امی کا موقف ہار گیا۔ اور ابو کے کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور ہم سب دادا کے گھر جانے کی خوشی دل میں دبا کر سو گئے ۔ اگلی صبح امی نے تولیے سے گیلے بال سُکھاتے ہوئے زیر لب مسکراتے ہوئے کہا، سب بچے جلدی جلدی کپڑے بدلو۔ ہم نانا کے گھر جارہے ہیں۔ میں نے حیرت سے منہ پھاڑ کر ابو کی طرف دیکھا تو وہ نظریں چرا کر اخبار پڑھنے کی اداکاری کرنے لگے، بس میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ۔۔۔ " جمہوریت میں فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں، بلکہ بند کمروں میں اس وقت ہوتے ہیں جب عوام سورہی ہوتی ہے۔
بہت خوب
جواب دیںحذف کریںبہت خوب، لیکن اس میں کردار کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
جواب دیںحذف کریںکردا کے طور پر کون ہونا چاہیے ؟😂
حذف کریںبہت خوب
جواب دیںحذف کریںاللہ ہمیں مساجد کی آبادی کی فکر نصیب کرے آمین
جواب دیںحذف کریںیا اللہ تمام مساجد کو آباد فرما
جواب دیںحذف کریں