زلزله سے پهلے جانوبھی متنبہ
ترکیہ میں 6 فروری کے روز آنے والے زلزلے سے قبل جانوروں کی مختلف حرکات وسکنات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جن میں علی الصبح کہیں غیر معمولی انداز میں درجنوں پرندوں کا ایک ساتھ پھڑ پھڑانا دیکھا گیا تو کہیں کتوں کی رونے کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ دراصل اللہ کی طرف سے تنبیہ تھی کہ جانور متنبہ ہوگیا لیکن انسان غافل ہے۔
ان ویڈیوز کو پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ جانوروں کی یہ غیر معمولی حرکات زلزلے سے قبل ایک وارننگ تھی۔ تاہم اب برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے میکس پلانکس انسیٹیوٹ آف اینیمل بیہیویئر کے پروفیسر مارٹن ویکلسکی نے اس حوالے سے تصدیق کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جانوروں کا غیر معمولی رویہ زلزلے کی وارننگ دے سکتا ہے۔ پروفیسر مارٹن ویکلسکی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نےدس سالوں کے دوران دنیا کے مختلف قدرتی آفت زدہ علاقوں میں جانوروں کے رویوں کا جائزہ لیا جس دوران ہمیں معلوم ہوا کہ جانور 4 یا اس سے زائد شدت کا زلزلہ محسوس کرسکتے ہیں جس کے بعد گروہ کی شکل میں ان کے رویوں میں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔
زلزله كي وارننگ
بی بی سی گفتگو کے دوران پروفیسر مارٹن نے ترکیہ میں زلزلے سےقبل پرندوں اور کتے کے رونے کی ویڈیو پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال یہ تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ پرندوں کا پھڑپھڑانا یا کتے کا گھر کے آگے ایک روز قبل رونا زلزلے کی وارننگ تھی کیوں کہ زلزلے سے ایک روز قبل جنوبی ترکیہ میں برفباری ہوئی تھی تو ہوسکتا ہے کہ پرندوں کا پھڑپھڑانا سردی کے حوالے سے ہو۔
ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق ویکلسکی اور ان کی محققین کی ٹیم کی جانب سے اکٹھا کیے گئے ڈیٹا کے مطابق زلزلے سے 20 گھنٹے قبل فارم کےجانوروں کے رویے میں تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، ڈیٹا کے مطابق جانوروں نے زلزلے سے قبل غیر معمولی طور پر طویل سرگرمی کا وقت دکھایا، وہ 45 منٹ کے ٹائم فریم میں گزشتہ دنوں کے مقابلے 50 فیصد زیادہ متحرک تھے۔
عالم اسلام کی امداد
قطری حکام نے بتایا کہ قطر گزشتہ سال کے ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے ، 10,000 کیبن اور خیمے ترکی کے زلزلوں میں زندہ بچ جانے والے ان متاثرین کو پناہ فراہم کرنے کے لیے بھیج رہا ہے جو اپنی چھت سے محروم ہو چکے ہیں۔
گیس سے مالا مال خلیجی ملک قطر کا کہنا ہے کہ اس کا ہمیشہ سے یہ منصوبہ تھا کہ ان موبائل گھروں کو عطیہ کیا جائے گا ۔ یہ گھر ان دس لاکھ سے زیادہ شائقین کی رہائش کے لیے بنائے گئے تھے جو فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے دوران قطر میں آئے تھے۔
قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے کہا کہ 350 گھروں کی ابتدائی کھیپ اتوار کو بھیج دی گئی ہے۔
جنوب مشرقی ترکی اور جنگ زدہ شمالی شام میں چھ فروری کو نو گھنٹے کے وقفے سے آنے والے 7.8 اور 7.5 شدت کے زلزلوں میں اب تک 35,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور امدادی ٹیمیں ابھی بھی ملبے میں دب جانے والے زندہ بچ جانے والوں اور لاشوں کو نکال رہی ہیں ،جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اس شدید زلزلے میں ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ چونکہ زلزلے کے بعد فوری طور پر پناہ گاہیں بھر گئیں تھیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو پناہ گاہ نہیں ملی، وہ سرد موسم میں باہر گیلے فرش پر سونے پر مجبور ہیں۔
دنیا بھر سے امدادی کارکن اور امداد بھیجنے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں قطر اور دیگر امیر خلیجی ممالک اس میں شامل ہیں ۔ متحدہ عرب امارات نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 100 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جب کہ سعودی عرب نے سامان سے لدے آٹھ طیارے ترکی اور شام کے لیے روانہ کیے ہیں۔
آٹھویں سعودی پرواز منگل کے روز شمالی شام میں حکومت کے قبضے والے شہر حلب پہنچی۔
الله هم سب كي سماوي بلاٗو سے محفوظ فرماٗے
جواب دیںحذف کریںیا اللہ ھم سب کی آسمانی بلاوں سے حفاظت فرما
جواب دیںحذف کریں