کل رات میرےشوہر نے مجھ پر بہت غصّہ کیا۔ وہ شہر سے باہر تھے۔ پہلےوڈیو کال کرکےصحیح سے بات کی اچانک چھوٹی سی بات پر غصّہ ہو کر گالیاں دینے لگے۔ پھر میسیج میں کہا کے میں مر جاوں میری لاش کے پاس بھی نہیں آنا۔ ایسی باتیں کی میں ساری رات سو نہ سکی۔ میری حالت کل رات جو تھی میں بیان نہیں کر سکتی۔ اب آتے ہیں وہ چھوٹی سی بات کیا تھی۔ بات یہ تھی کہ اسکی بہن کی شادی ہے مارچ میں۔ دولہے والوں میں سے دولہے کی بھابھی کا میسیج آیا کےجلدی تاریخ دو۔ میں نے مذاق میں کہا کے پہلی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ پھر میں نے اس عورت سے کہا کہ مذاق کر رہی ہوں۔ میرے شوہر کےسامنے میرا نام نہ لینا وہ غصّہ کر جاتے ہیں۔ ان سے لے لو قریب کی کوئی تاریخ۔ بس اتنی سی بات تھی۔
وہ بات اس عورت کےشوہر نےسن لی اور اسی وقت میرےشوہر کے پاس گیا اور بولا کے تمہاری بیوی نے پہلی تاریخ کا بولا ہے۔ اس بات پر شوہر نے مجھے ویڈیو کال کی کہا کہ تم نے پہلی کا بولا ہےکیا؟ ۔۔ میں نےکہا میں نے ایسے ہی مذاق میں بولا۔ تاریخ رکھنے والی میں کون ہوتی ہوں۔
میرے شوہر نے یہ سن کر گالیاں دیں اور کال بند کر دی۔ پھر ایسے ایسے میسیج کیے کے میری روح لراز گئی۔ پھر کال کی کے میں لڑکے والوں سے جھگڑا کرکے آیا ہوں تمہاری وجہ سے۔ میں نے چار گھنٹے اذیت میں گزارے اور پھر وہ عورت آنلائن آئی تو میں نے اس سے پوچھا کے میرے شوہر نے آپ کے گھر آکر جھگڑا کیا ہےکیا؟ اس عورت نے ویڈیو کال کرکے دکھائی میرا شوہر ان سب کے ساتھ بیٹھا خوش گپیوں میں مصروف تھاوہاں کھانا کھا رہا تھا۔
میں نے اس عورت سے کہا کہ تم لوگوں نے میرا نام لیا۔ میرا شوہر غصّہ ہے۔ اس عورت نے کہا نہیں وہ تو غصّہ نہیں۔ شوہر وہاں سب کے ساتھ خوش تھا۔ اور میسیج میں مجھے کہہ رہا تھا کے وہاں تمہاری وہ سے فساد ہوا ہے۔ میں اپنے آپ کو اور تم کو مار دونگا ۔ پھر میں نے بھائی کو فون کیا تو بھائی اسکے ساتھ تھا ۔ بھائی نے کہا تمہارا شوہر تو مزے میں ہے۔ صبح وہ آیا تو نارمل تھا ۔ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
پھر دوسرے شہر گیا شاپنگ میں اور ابھی تک وہاں ہے دوستوں کے ساتھ۔لیکن میرا رات والا صدمہ نہیں جا رہا۔ اسکے غصے کا ایسا اثر ہوا ہے کے جسم میں جان نہیں ابھی تک کھڑی نہیں ہو پا رہی ہوں ۔
شوہر بیوی کا جھگڑا اور بات کا بتنگڑ
کیا میرے کہنے اسے شادی پہلی کو ہو جانی تھی؟ میرے کہنے کی اس گھر میں کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ میرا اس عورت سے مذاق چلتا ہے ۔ میرے شوہر کو پتہ ہے یہ ایک مذاق تھا۔ جہاں تک بات ہے کے میرے شوہر کے سامنے اس عورت کے شوہر نے میرا نام لیا تو ۔۔ میرا شوہر خود بات بات پر اس آدمی کے سامنے میرا نام لیتا ہے۔ مذاق میں کہتا ہے کے میری بیوی یہ بول رہی میری بیوی وہ بول رہی۔۔ سرا دن اپنے دوستوں میں مجھے ڈسکس کرتا ہے۔ ورنہ میں سمجھتی کے اسے غیرت آگئی تھی ۔ اس لیے اس نے غصّہ کیا۔ لیکن اس غیرت نہیں ہے مجھے پتہ ہے۔
شوہر سے جھگڑا کر کے خدا کا انکار
میرے شوہر کی کیا نفسیات ہے؟ اگر واقعی میں کوئی جھگڑا ہوتا تو سمجھ آتی تھی بات۔ لیکن کوئی جھگڑا تھا ہی نہیں۔ وہ سب کے ساتھ خوش تھا۔ میرے بھائی کے ساتھ بھی خوش تھا۔ پھر میرے ساتھ ایسا کیوں کیا اس نے؟ یہ حالات میرے ایسے ہی ہیں ۔ لیکن اب کل رات سے میری ذہنی صحت بہت متاثر ہوئی ہے۔ اللہ کے وجود سے انکاری ہوگئی ہوں۔ایسا لگ رہا ہے دنیا میں کوئی خدا نہیں ۔ بس ہر عورت کا خدا شوہر ہے۔
ذہن عجیب ہو رہا ہے۔ بہت اثر لے لیا ہے ۔ سوچتی ہوں ایسے محرم سے نا محرم اچھا ہے۔ پھر کیوں محرم کا درجہ بلند ہے؟ اللہ سے بدگماں ہوگئی ہوں۔
Tags
واقعات و حوادث
بہت خوب
جواب دیںحذف کریںاللہ تعالیٰ آپس کے جھگڑے سے حفاظت فرمائے آمین
جواب دیںحذف کریں