ایک پادری کا خواب اسلام قبول کرنے کا سبب بنا
مذہب اسلام قبول کرنے والا ایک پادری جس نے اپنے ساتھ ایک لاکھ افراد کو اسلام قبول کروایا ،یہ کومعمولی واقعہ نہیں ،بلکہ اللہ جسے ایمان کی دولت دینا چاہے اسے محروم نہیں کیا جا سکتاہے، دنیا کی کویی طاقت محروم نہیں کر سکتی ، کلیسا کا پادری کہتا ہے کہ میں ایک لاکھ افراد کا مذہبی پیشوا(عیسایی مذہب کی رہنماءی کرنے ولا ) تھا۔ 15 برس سے کلیسا میں بطور پادری خدمات سر انجام دیتا رہا۔ کلیسا کے ساتھ ہی میرا رہائشی کمرہ بھی تھا۔ ایک دن میں اپنے کمرے میں آرام کر رہا تھا کہ اسی درمیان آنکھ لگ گءی (نیند آگءی )پھر ایک خواب دیکھاجس میں مجھے دکھایا گیا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ اپنے لوگوں کو سفید کپڑے پہناوٴ، وہی خواب پھر بار بار دیکھا۔ مجھے حکم دیا گیا کہ اپنے لوگوں کو سفید لباس پہناو۔ میں نے سوچا کہ سفید لباس تو مسلمانوں کی نشانی ہے۔ بس اشارہ سمجھ گیا۔ میں نے اپنے تمام پیروکاروںکو پہلے ذہنی طور پر تیار کیا انہیں اپنا واقعہ بتایا اور ان کو قاءل کیا حتی کہ وہ سب اسلام قبول کرنے پر آمادہ ہو گءے پھر میں نے ان کے ہمراہ کلمہ شہادت پڑھ لیا۔ان کا نام وہ بتاتے ہیں ابراہیم ريتشموندانہوں نے چند روزقبل جنوبی افریقہ کی ویڈیو لگائی تھی، جس میں پادری سمیت چرچ کے تمام سینکڑوں پیروکار بیک وقت کلمہ پڑھ رہے تھے۔ تو یہ صاحب ہیں، اس چرچ کے پادری، جن کی وجہ سے پورا کلیسا ایمان لے آیا۔ اب یہ حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔ ارض مقدس پر قدم رکھ کر ہی ابراہیم صاحب سجدہ ریز ہوگئے۔
کیا اسلام میں خواب دلیل ہے
مذہب اسلام میں خواب مومن کے لیے ایک بشارت ہے ویسے خواب کی بہت ساری قسمیں ہیں ان میں سے صرف روٴ یایے صالحہ ہی امت مسلمہ کے لیے بطور نعمت ہے رویایے صالحہ نبوت کے چالیسویے حصہ میں سے ایک حصہ ہے اللہ اپنے بندے کو جب کوی نعمت دینا چاہتا ہے یا کسی چیز کی اطلاع وقت سے پہلے کروانا چاہتا ہے یا کسی نقصان سے بچانا مقصود ہوتا ہے تو اس وقت یہ سچا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔
مذہب اسلام میں خواب کا حکم
خواب کویی حکم نہیں ہوا کرتا ہے بلکہ اس کا درجہ امت کے حق میں بشارت یا تنبیہ کے طور پر ہوتا ہے ہاں نبی کے حق میں خواب حکم کے درجے میں ہوتا ہے۔
خواب کی تعبیر
خواب کی تعبیر وقتا فوقتا بدلتی رہتی ہے ، خواب کی تعبیر میں انسان کی کیفیت ، مزاج ، اس کی زندگی ، اس کا مذہب ، موسم ، حالات ، انداز بیاں ، جنس ، ذات ان تمام چیزوں کا خواب کی تعبیر میں اہم کردار ہوتا ہے ، اس لیے خواب کی تعبیر ایسے ہی لوگوں سے معلوم کرنی چاہیے جو خواب کے متعلق اصولوں اور مبادیات سے اچھی طرح واقف ہو۔
راقم : ابوالحبیب
Tags
الحاد و لادینیت
Behtareen mazmun
جواب دیںحذف کریںبہت خوب مضمون
جواب دیںحذف کریںبے شک بہت خوب مضمون
جواب دیںحذف کریں