72 مذہب اسلام میں حوریں

72 حورالعین 


مسلمان بہو بیٹیوں کے ساتھ اب جنت کی حوروں کےبارے میںبھی شوشل میڈیا میں فیسبک یوٹیوب انسٹاگرام پر خصوصا۷۲ حوروں کے بارے میں کافی چرچا ہے ، حالاں کہ قرآن میں کہیں بھی ۷۲ حوروں کا ذکر نہیں ،ہاں احادیث میں ان چیزوں کا ذکر ملتا ہےبہر حال ۷۲ حور موضوع سخن ہے اندھ بھکتوں کا،ساری چیزوںکو ان اندھ بھکتوں نےمذاق بنا رکھا ہے مسلم لڑکیوں سے ایک قدم آگے بڑھا کر کر یہ حوروں کے بارے میں بھی بدتمیزی پر اتر آئے 

حور کا معنی کیا ہے

حور یہ عربی لفظ ہے اس کے معنی سفید رنگ کے آتے ہیں یہ جمع ہے اس کی واحد حورا آتی ہے ، فارسی میں حور کا لفظ مفرد لفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے فارسی میں حوران بہشتی کہتے ہیں ایسی عورتوں کو جوایمان والے کے لیے اللہ نے بطور نعمت پیدا کی ہوءی ہیں وہ ایسی پاکباز اور پاکدامن ہیں کہ اس کی مثال اس دنیا میں نہیں ہے، اللہ کے نبی نے فرمایا کہ وہ ایسی نعمت ہے کہ جس کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہوگا اور نہ کسی کان نے سنا ہوگا اور نہ کسی ہاتھ نے اسے ٹچ کیا ہوگا ایسی بیوی ہر ایمان والے کو ملے گی اس کے لیے جنت میں داخل ہونے کی صفت سے متصف ہونا شرط ہے۔

حور کا مذاق اور ٹی وی ڈبیٹ

چند دنوں سے ٹی وی ڈیبٹ پر حوران بہشتی موضوع سخن بنی ہیں ،سوال کرتی ہیں کہ جب مردوں کو جنت میں ۷۲ حور ملے گی تو عورتوں کو کیا ملے گا یہ سوال ان کا بطور استہزا ء کے ہوتا ہے کہ پھر مسلمان عورتوں کو ۷۲ مرد ملنے چاہیے  ، حالاں کہ یہ عین فطرت کے خلاف ہے ،اگر ان کا سوال مرد عورت کے درمیان برابری کو لے کر ہے تو مرد کو بھی چاہیے کہ وہ بھی عورت کی طرح پرگننٹ ہوں اور عورت بھی دنیا ہی میں ۷۲ مرد تو دور کی بات چار مرد ایک ساتھ رکھ کر دیکھ لیں دنیا انہیں کیا کہتی ہے اور معاشرے میں ان کی کیا درگت ہوتی ہے،اس لیے یہ خیال حماقت والا ہے۔

جنتی عورت ۷۲ مرد کی تمنا کر سکتی ہے جنت میں ؟

جس طرح دنیوی امور میں ہر چیز کے اصول ہوتے ہیں اسی طرح جنت میں داخلے کے بھی اصول ہیں ، چنانچہ جنت میں داخلے کے لیے سب سے پہلی اور اہم ترین شرط ہے ایسا مکمل صاحب ایمان جو ہر قسم کے گناہوں سے اور جسمانی اور روحانی مرض سے بالکل پاک صاف ہوں،لہذا ایسی سوچ ہی شرعی امور کے خلاف ہے ، ایسی سوچ رکھنے والے یا رکھنے والی کو روحانی اور نفسیاتی مریض کہیں گے ایسے مرض کو لے کر جنت میں جانے کی اجازت ہی نہیں ہے چہ جاءیکہ ۷۲ مرد کی تمنا کریں۔

مذہب اسلام Blog

Apne Dimagh Me Hi Upload Karna Sab se Bari Kamyabi hai.

3 تبصرے

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

  1. گمنام23 مئی

    بہت خوب مضمون پڑھ کر خوشی ہوئی
    مگر جناب آپکے وعدے کا کیا ہوا جو ہر چار مہینے کی آخری عشرے میں ایکٹیوٹی انکم دینے کا لوگوں سے کیا تھا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہماری ٹیم کافی عرصے سے ویب سایٹ کے سرکاری قوانین کے داو پیچ سے مشکلوں کا سامنا کر رہی ہے آپ مایوس نہ ہو ان شاء اللہ ہم جلد ہی لوٹنے والے ہیں آپ کی طرف

      حذف کریں
جدید تر اس سے پرانی