آخری زمانے میں فساد عام ہوگا زمین پر ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوگا تو اس وقت الله تعالیٰ باطل کو دبانے اور تاریکی کو دور کرنے کے لئے محمد بن عبد الله حسنی علوی کو ظاہر ہونے کی اجازت دینگے ،،،،
جواب : آپ کا نام محمد بن عبد الله الحسنی العلوی ہے ،اہل بیت میں حضرت فاطمه رضی الله عنہا کی اولاد اور حضرت حسن بن الی کی اولاد سے ہونگے ،،حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کے الله کے نبی نے فرمایا کہ مہدی میری نسل میں سے ہے ،،،،آپ نے فرمایا وہ کشادہ پیشانی والے ہونگے ،لمبے ناک والے ہونگے ،زمین پر عدل و انصاف پھیلا دینگے اور وہ سات سال تک بادشاہت کرینگے ،،وہ میرے ہم نام ہونگے ،،،
امام مہدی کا ظہور
جواب : جب زمین پر فساد پھیل جاےگا ،،گناہوں کی کثرت ہوگی ،ظلم بڑھ جاےگا ،عدل و انصاف کم ہو جاےگا ،،تو اس وقت الله تعالیٰ زمانے کے حالات کو درست فرمانے کے لئے اپنے ایک نیک بندے کو ظاہر فرماینگے ،،اہل سنّت والجماعت کے یہاں اس بندے کو مہدی کہا جاتا ہے ،،،اس بندے کے بہت سارے پیرو کار ہونگے ،،،اور وہ بہت سے جنگوں میں مسلمانوں کی قیادت کرینگے ،،،،وہ ایسا قاید ہوگا جو حکیم اور عقلمند ہوگا ،،،،انکے زمانے میں یہ امّت خوش حال ہو جاےگی ،،زمین اپنا سبزہ اگا دیگی ،،،آسمان سے بارش برسے گی ،،،اور ہر کسی کو بغیر حساب کتاب کے مال دیا جاےگا ،،،،
ظہور امام مہدی
جواب : مشرق کی جانب سے نکلیںگے ،،انکے ساتھ بہت سے لوگ انکے فرمان بردار ہونگے ،،علامہ ابن کثیر نے لکھا ہے کے ،مہدی علیہ السلام کا ظھور مکّہ سے ہوگا الله تعالیٰ مشرق کی طرف کے لوگوں کو انکی نصرت اور مدد کے لئے بھجنگے ،،انکے ہاتھ میں کالے رنگ کا پرچم ہوگا ،،،
نوٹ : مہدی علیہ السلام کا ظھور قیامت کی نشانیوں میں سے ہیں ،،،جنکے بارے میں ،،صحیح ،حسن ،اور مقبول احادیث میں سے ٥٠ احادیث میں تذکرہ موجود ہے ،
امام مہدی
جواب : واللہ اعلم با الصواب ،،جب ہم تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو بہت سارے لوگ ایسے نظر آتے ہیں جنہوں نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ،،لیکن ان سب کا مقصد شہرت عزت بادشاہت تھا ،،اور وہ علامت و صفات جو الله کے نبی نےمہدی علیہ السلام کے بارے میںفرمایاان پر منطبق نہ ہونے کی وجہ سے وہ جھوٹے ثابت ھوۓ ،،،،
چند جھوٹے دعویداروں کیفہرست پیش خدمت ہے،
(١) اثنا عشر یہ اپنے لئے ایک مہدی مانتے ہیں جو انکے بارہ اماموں میں سے ایک ہے انکے نزدیک انکا نام محمّد بن حسن عسکری ہے بقول انکے وہ حضرت حسین کی اولاد میں سے ہونگے
(٢) عبد الله بن سبا نے دعویٰ کیا تھا کے حضرت علی ہی مہدی ہیں وہی دوبارہ واپس لوٹ کر آینگے
(٣) مختار بن عبید ثقفی نے دعویٰ کیا تھا مہدویّت کا
(٤) فرقہ کیسانیہ نے اپنے لئے امام محمّد بن حنیفہ کو مہدی مانا تھا
(٥) محمّد بن عبد الله بن حسن بن علی بن ابی طالب کے روزیدار اور تہجد گزار ہونے کی وجہ سے لوگوں میں فتنہ پھیل گیا تھا کے وہی مہدی ہیں
(٦) عبیداللہ بن میموں قد ا ح نے دعویٰ کیا تھا مہدی ہونے کا ،،انکا دادا یہودی تھا یہ قرامطہ کا سردار تھا حجر اسود کا چوری کرنے والا یہی شخص تھا یہ یہود و نصاریٰ کے کفر سے بھی بعد تر انسان تھا
(٧) محمد بن عبدللہ بربری نے بھی مہدویت کا دعویٰ کیا تھا انہوں نے اپنی کرامت ظاہر کرنے کے لئے کچھ لوگوں کو قبروں میں چھپا دیا تھا اور لوگوں کو بتاتا تھا کے دیکھو میں قبر والوں سے بات کرتا ہوں اور قبر والے میرے مہدی ہونے کی گواہی دینگے ،،پھر جب انکو ڈر ہوا کے یہ فتنہ ظاہر ہو جاےگا تو ،،اس قبر کو زندہ آدمی سمیت اچّھی طرح بند کر دیا جس سے وہ لوگ اندر ہی میں مر گئے
(٨) محمّد بن عبد الله سوڈانی نے خود کو مہدی ظاہر کیا تھا
(٩) محمّد بن عبد الله قحطانی نے بھی مہدویت کا دعویٰ کیا تھا
مہدی علیہ السلام کے متعلق معتدل نظریہ رکھیں
اہل سنّت والجماعت کے نزدیک مہدی علیہ السلام انبیا کی طرح معصوم نہیں ہیں
بعض علما ٔ نے مہدی کے وجود کا ہی انکار کیا ہے ،،،
ستاون اسلامی ممالک چوڑیاں پہن کر بیٹھے ہیں
مہدی علیہ السلام کب ظاہر ہوں گے
اسراییل کی خفیہ تحریکیں اور یاجوج ماجوجاور دجال کی آمد
معراج اور مسجد اقصی
قیامت کب قایم ہوگی
Tags
قیامت کی نشانی
بہت خوب
جواب دیںحذف کریںبہت خوب مضمون
جواب دیںحذف کریں