ملت اسلامیہ کی خاموشی پر سسکتا فلسطین
میں فلسطین ہوں ، روزانہ اپنے شہروں سے ملبوں کو ہٹانا ، ان ملبوں کے نیچے سے میرے فدایین کے چیتھڑوں کو اٹھانا ، لاشوں کو جمع کرنا ، زخمیوں کو علاج فراہم کرنا میرا کام ہے، میری فضا گولیوں کی تڑتڑایٹ میزایلوں کی گھن گرج سے گونجتی رہتی ہے ، ہر چہار سو سایرن کی آوازیں سننے کی عادت سی بن گیی ہے لیکن کیا کروں چاروں طرف اسلام کے نام لیواایک سو ستاون اسلامی ممالک موجود ہیں ایک چھوٹی سی جماعت یہود دھڑلے سے ہمارے بیچ داخل ہو کر میرے سینے کو چھلنی چھلنی کر رہا ہے لیکن کیا مجال کہ ان ستاون اسلامی ممالک میں سے کویی ان کا ہاتھ پکڑ کر روکنے کی کوشش کرے کسی کی ہمت نہیں ،وہ کون سا منتر یا جادویی چھری ہے جس کو ان یہودیوں نے اسلامی ممالک کو دکھا یا سونگھا دیا ہو ان میں جنبش تک نہیں آتی ہے ،ان کی یہ مجرمانہ خاموشی اشارہ کر رہی ہے کہ وہ مسجد اقصی کویہودیوں کے حوالے کر نے پر تلے ہیں ،شاید فلسطینیوں کو ذبح کرنے کی قیمت انہیں مل چکی ہے ،وہ دکھاوے کے لیے صرف مذمتی بیان جاری کرتے ہیں ، میں کہتا ہوں ارے بزدلو ہمیں تمہاری مذمتی بیان کی بھی ضرورت نہیں تم اپنا مذمتی بیان اپنے پاس ہی رکھو، ہم شہدایے کربلا کے روحانی اولاد ہیں ، ہم خون میں نہانا جانتے ہیں ، ماں ، بہن بیٹی بیوی ، بچوں کی لاشوں کو ایک ساتھ ایک وقت میں اپنے کندھے پر اٹھانا جانتے ہیں ،پر اپنے دین کا سودا کرنا گوارا نہیں کرتے۔
بزدلی کی بھی کویی حد ہوتی ہے لوگ کہتے ہیں صرف ایران ساتھ دے رہا ہے ،ایران کیا خاک ساتھ دے گا شاید آپ کو معلوم نہیں وہی ایرانی ہیں جنہوں نے عراق کے سنیوں کو تہ تیغ کیا تھا ایرانی شیعہ ہیں اور فلسطینی سنی ہیں شیعہ اگر ہمدردی جتاتا ہے تو اس کے پیچھے اس کے مفادات ہیں ۔
یہودیوں نے ان پر کیسے کیسے مظالم ڈھایے ہیں
ہولو کاسٹ کے نام سے ہمارا یہ مضمون پڑھیے اور مزید جانکاری کے لیے خلافت عثمانیہ کی تاریخ پڑھیں آپ کے سامنے حقیقت عیاں ہوجایے گی۔