گھر میں راشن پانی نہ ہونے کے سبب اپنے بچوں کوبھوک سے بلاتا دیکھ ایک ماں نے اپنے معصوم بچے کی بھوک مٹانے کے لئے اس وقت اپنی عزت کو نیلام کر دیا جب گھر کا راشن پانی ختم ہو چکا تھا گھر میں پکانے کے لئے کچھ بھی موجود نہ تھا دو وقت پھر تین وقت یوں ہی گذر جانے کے بعد جب ماں کی آس ہر طرف سے ختم ہو گئی رشتہ داروں نے مدد کرنا بند کر دیا قرض داروں کا قرض برداشت سے باہر ہو گیا اور قرض دینے والوں نے اپنے ہاتھ روک لئے ہر طرف سے مایوس ماں محلے کے اکلوتے زمیندار کے پاس پہونچتی ہے-
اور مدد کی گہار لگاتی ہےتو زمیندار کے منہ سے رال ٹپکنے لگتا ہے اور کہتا ہے میں تیری ہر طرح سے مدد کروں گا بشرطیکہ تو میرے ساتھ رات گذارے ماں اپنی اولاد کی محبت میں ہاں کہہ دیتی ہے اور عارضی طور پر بچوں کے لئے راشن کا انتظام کرکے واپس زمیندار کے گھر رات گذارنے کے لیے پہونچ جاتی ہے اور زمیندار پوری رات مدد معاوضہ وصول کرتا رہا -
جب صبح ہوتی ہے ماں اپنی عزت نیلام کر چکی ہوتی ہے اور اپنے بچے کے مستقبل کے تئیں انتہائی فکرمند ہوتی ہے کہ اب میرے بچے کا کیا ہوگا شاشن پرشاشن اور بے غیرت حکمرانوں کے ہاتھو چار سو پانچ سو روپے میں اپنا ووٹ بیچنے کا یہی انجام ہوتا ہے-
Tags
عالمی وبا
اللھم حفظنا
جواب دیںحذف کریںاللہ رحم کا معاملہ فرمائے اپنے غیب سے ہر محتاج کی مدد فرمائے آمین
جواب دیںحذف کریں