کتا پیچھے پیچھے میں آگے آگے مجھے معلوم نہیں تھا، بس میں اپنے گمان میں چلا جارہا تھا کہ اچانک میرے بالکل قریب کسی کی آہٹ سنائی دی، میں نے پیچھے مڑکر دیکھا،توکتا بالکل میری پنڈلی کے قریب تھا، پتہ نہیں وہ مجھے کاٹنے کے لیے اتاؤلا تھا، یا اسے جلدی اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے سائڈ کی ضرورت تھی،ویسے دیوبند کے کتے کو اگر سائڈ چاہیے تو وہ ہارن دیے بغیر انسانوں کو دھکا دے کر نکل جاتے ہیں اب چاہے آپ کے کپڑے میلے ہوں یا نجاست آلود ہوجائیں اس سے تو کتے کو کوئی فرق نہیں پڑیگا البتہ آپ کو ضرور پڑے گا،ویسے دیوبند کے کتے بڑے عجیب ہوتے ہیں ان کی مرضی جب وہ چاہیں انسانوں کی بھیڑ میں داخل ہوجائیں ،جب چاہیں روڈ پر برسر عام ٹٹی کرنا شروع کر دیں،کئی مرتبہ ایسا بھی دکھا گیا کہ دوکتے آپس میں لڑ کر جب ایک کی ہارنے کی باری آتی ہے تو وہ راہ چلتے انسانوں کی پناہ لینے کے لیے بلاتکلف کسی انسان کے پیچھے دامن میں چھپ جاتے ہیں۔یہ صرف میں نے دیوبند کے کتوں میں ہی دیکھا ہے باقی اور کسی جگہ کے کتوں میں ایسی چیز نظر نہیں آئی کہ کتا اور انسان ایک ہی بھیڑ میں!
کیا آپ نے دیکھا یا سنا ہے کہ کتا چوری بھی کرتا ہے یا آپ کے کمروں میں چھپ کر داخل بھی ہوتا ہے خصوصا ٹٹی کرنے کے لیے،! کیا کبھی آپ نے سنا ایسا؟ اگر جواب نہیں میں ہے ،تو دیوبند میں یہ چیز دیکھنے کو مل جائے گی۔ آپ کو مضمون پڑھ کر شاید ایسا لگ رہا ہوگا کہ میں نے یہاں کتوں پر پی ایچ ڈی کی ہے بھائی ایسا کچھ نہیں ہے چوں کہ میرابھی روزانہ ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا ہوتا ہے، چوراہوں پر سڑکوں پر مصروف ترین شاہراہوں پر کچھ کتے آرام سے سوئے پڑے مل جاتے ہیں۔بعض جگہوں پر جب کتے پاگل یا کاٹ کھانے والے بن جاتے ہیں یا زیادہ گندگی پھیلانے کاسبب بنتے ہیں تو انہیں جلاوطنی کی سزادی جاتی ہے لیکن دیوبند میں کچھ بھی ہوجائے جلاوطنی تو دور کی بات ان کے بارے میں سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے ہیںیا للعجب!
ایک مرتبہ رات کے وقت میں تقریبا ساڑھے دس گیارہ کے درمیان کھانے سے فارغ ہوکر چہل قدمی کے لیے نکلا تو دیکھا کہ کتوں کی ایک بہت بڑی بھیڑ سر جھکائے ایک جگہ پر بیٹھی ہوئی تھی ،میںنے تھوڑی دور سے ہی بغور مشاہدہ کیا تو مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ماجرا ہے اتنے میں ایک بھنگی (جاروب کش)وہاں سے گذراان سے تحقیق کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک کتے کی ایک گوشت والے نے پٹائی کری (کردی)ہے جس کو یہ سب کتے مل کر کاٹ کھانے کا پلان بنا رہے ہیں، میں ایک دم سے چونک پڑ ا اور حیرت زدہ لہجے میں دریافت کیا کہ- کاٹ کھانے کا پلان -! بھنگی نے کہا ہاں یہاں کے کتے ایسے نہیں کاٹتے ہیں، باضابطہ طور پر پری پلان کے ساتھ سارے کتے ایک ساتھ راشن پانی کے ساتھ چڑھ دوڑتے ہیں ۔سچ مانیے بھنگی کی زبانی یہ بات سن کر میری حالت خراب ہوگئی۔
کیوں کہ مجھے بھی کتے سے سخت نفرت تھی اور اسی نفرت کو لے کر ایک دو مرتبہ میں نے بھی کتے کو پیٹا تھا (پیٹنے والی کہانی پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں)شاید اتفاق سے وہ کتا لاوارث ہوگا اسی لیے میرے خلاف پلان نہیں بنا تھا ورنہ آج میں بھی یہ لکھنے کے لیے زندہ نہیں رہتامیرے ساتھ اندرا پارک میں کیاہوا نیچے کی تصویر پر کلک کیجئے۔
بڑی زبردست تحقیق
جواب دیںحذف کریںواقعی؟
جواب دیںحذف کریںبہت خوب
جواب دیںحذف کریںhozaifamalik2005@gmail.com
جواب دیںحذف کریںबोहत अच्छा
جواب دیںحذف کریںہہت شاندار
جواب دیںحذف کریںاس پوسٹ میں ایک ایڈ آتا ہے اس پر کلک کریں تو مانا جاتا ہے کہ نہیں اور مہینہ پورا ہونے پر انکم ایکٹیوٹی کی انکم ملنی تھی کب تک ملیگی
جواب دیںحذف کریںبہت خوب
جواب دیںحذف کریں