مسنون دعائیں حصہ دوم


١٣۔ دعائے قنوت

اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشَى عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ۔

ترجمہ: اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے بخشش چاہتے ہیں، تجھ پر ایمان رکھتے ہیں، تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں، تیری بہترین تعریف کرتے ہیں، تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے۔ ہم ہر اس شخص سے تعلق توڑتے اور اسے چھوڑ دیتے ہیں جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں، تیرے ہی لیے نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں، تیری ہی طرف دوڑتے اور حاضری دیتے ہیں، تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں، بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچ کر رہنے والا ہے۔


١٤۔ درودِ ابراہیمی

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔

ترجمہ: اے اللہ! محمد ﷺ اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما، جیسے تو نے ابراہیمؑ اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! محمد ﷺ اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما، جیسے تو نے ابراہیمؑ اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔


١٥۔ دعائے ماثورہ

اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔

ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے، اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا، پس مجھے اپنی خاص مغفرت عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔


١٦۔ تشہد

التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَىٰ عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔

ترجمہ: تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔ ہم پر بھی سلام ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔


١٧۔ ثناء

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَىٰ جَدُّكَ، وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ۔

ترجمہ: اے اللہ! تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بہت بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔


١٨۔ رکوع کی دعا

سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ

ترجمہ: میرا عظمت والا رب ہر عیب سے پاک ہے۔


١٩۔ بارش شروع ہونے پر

اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا۔

ترجمہ: اے اللہ! اس بارش کو نفع بخش بنا دے۔


٢٠۔ بجلی کڑکنے پر

يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ۔

ترجمہ: گرج اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتی ہے اور فرشتے بھی اس کے خوف سے (تسبیح کرتے ہیں)۔


٢١۔ زیادہ بارش ہونے پر

اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ۔

ترجمہ: اے اللہ! بارش ہمارے اردگرد برسا، ہم پر نہ برسا۔ اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں اور درخت اگنے کی جگہوں پر برسا۔


٢٢۔ جان و مال میں برکت کی دعا

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ۔

ترجمہ: اے اللہ! اپنے بندے اور رسول محمد ﷺ پر رحمت نازل فرما، اور تمام مؤمن مردوں، مؤمن عورتوں، مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں پر بھی رحمت نازل فرما۔


اگلہ صفحہ.....

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی