صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ

صلوٰۃ التسبیح چار رکعت نفل نماز ہے۔

اس نماز میں تیسرا کلمہ کثرت سے پڑھا جاتا ہے:

سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ

طریقۂ نماز

  • صلوٰۃ التسبیح کی نیت کریں۔
  • ثناء پڑھیں۔
  • پھر سورۂ فاتحہ پڑھیں۔
  • اس کے بعد کوئی بھی سورت پڑھیں، مثلاً سورۂ اخلاص۔
  • سورت مکمل ہونے کے بعد 15 مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھیں۔

پھر رکوع میں جائیں:

  • "سبحان ربی العظیم" 3 مرتبہ پڑھیں۔
  • اس کے بعد 10 مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھیں۔

رکوع سے اٹھ کر:

  • "سمع اللہ لمن حمدہ، ربنا لک الحمد" پڑھیں۔
  • کھڑے ہونے کی حالت میں 10 مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھیں۔

پھر پہلے سجدے میں جائیں:

  • "سبحان ربی الاعلیٰ" 3 مرتبہ پڑھیں۔
  • پھر 10 مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھیں۔

پھر دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھیں:

  • 10 مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھیں۔

پھر دوسرے سجدے میں جائیں:

  • "سبحان ربی الاعلیٰ" 3 مرتبہ پڑھیں۔
  • پھر 10 مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھیں۔

دوسرے سجدے سے اٹھ کر کھڑے ہونے سے پہلے:

  • 10 مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھیں۔

اس کے بعد دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

اسی طریقے سے چاروں رکعتیں مکمل کریں۔


اگر کسی شخص میں صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کی طاقت یا استطاعت نہ ہو تو وہ کم از کم دو رکعت صلوٰۃ التوبہ نفل ادا کر لے۔

حدیثِ مبارک میں صلوٰۃ التسبیح کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے، اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور ادا کی جائے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے، ہماری مغفرت فرمائے، اور پوری امتِ مسلمہ پر اپنا خاص فضل و کرم نازل فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲


اگلا صفحہ...

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی