مذاق مذاق میں کھجانے والے کو کیا کہیں گے

مذاق مذاق میں کھجانے والے کو کیا کہیں گے ـ طنزومزاح اور علمائے امت


کھجلی بادی النظر میں


کھجلی خدا کی قدرت کا انمول تحفہ : کھجلی وہ خوشگوار لمحہ ہوتا ہےجب اسکی آمد کا احساس اعضائے جسم انسانی میں سے کسی عضو کو ہوتا ہےتو انسانی طبعیت مچل اٹھتی ہے اور دل و دماغ اس کی لذت سے بہرہ آور ہونے کے لیے بے چین ہو جا تا ہے پھر وہ آؤ دیکھتا ہے نہ تاؤ خلوت دیکھتا ہے نہ جلوت دل و دماغ پوری طرح سے اس حصے پر مرکوز ہو جاتا ہے جہاں اسے کھجا نا ہے بس پھر اٹھایا ہاتھ اور اندر ڈال کھجانا شروع کردیاکھجلاتے کھجلاتے ناخن میں چمڑیوں کے میل جم جائے یا پھر چمڑی کی رنگت سرخ پڑجائے کو ئی فرق نہیں پڑتا اس وقت دل و دماغ خوشگوار موڈ میں اور ہاتھ کھجانے کے موڈ میں پاؤں ایڑی سمیت اوپر نیچے حرکت کے موڈ میں اور چہرہ کیفیت کھجلی کے اظہار کے موڈ میں ہوتا ہے سچ پوچھو تو اس کی کیفیت کا حال کھجلانے والے ہی بتا ئیں گے ایسے ہی ہم چار پانچ دوست ایک جگہ پر اکٹھے کھڑے باتوں میں مصروف تھے ایک کمبخت دوست نے سب کے سامنے آؤدیکھا نہ تاؤ پاجامے کے اندر ہاتھ ڈال کر زور زور سے کھجلانا شروع کردیا میں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر پاجامے سے زبردستی باہر کھینچ لیا اس وقت ان کا چہرہ دیکھنے لائق تھا اس نے ایک زوردار تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ کباب میں ہڈی مت بنا کرو,, تو میں کہہ رہا تھا کہ کھجلی ایک خدا داد ایسا تحفہ ہے جس پر یہ محاورہ من وعن صادق آتا ہے
*جو کھجلائے وہ بھی پچھتائے*
*اورجونہ کھجلائے وہ بھی پچھتائے*

کھجلی عملی طور سے کس طر ح پر وقوع پذیر ہوتی ہے یا کھجلی کس کیفیت کا نام ہے یہاں ہم دونوں طرح سے تعریف لکھ رہے ہیں:

کھجلی کی تعریف کیفی :کھجلی: کھجلی کٹانو(کیڑے)کے ذریعے اعضائے حیوانی میں پیدا ہونے والی اس جلدی خارشی کیفیت دغدغہ (گدگدی) کو کہتے ہیں جس کو مٹانے کے لیے دل ودماغ اسکی طرف متوجہ ہو جائے .کھجلی کی تعریف عمومی:انسانی جلد میں کھجلی کٹانو کے کاٹنے کے سبب دماغ میں حرکت انفعالی پیدا ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں انسان اپنے ناخنوں سے یا دیگر کسی اشیاء سے اپنی جلد کو کھرچنے لگ جائے اس حرکت ترکیبیہ کو کھجلی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے.کھجلی کی غرض: غرض اول اعضائے انسانی میں انگلی کرنا,غرض دوم کسی خاص موقف کی طرف ذہن انسانی کو موڑنایا متنبہ کرناکھجلی کی غایت:(1)کھجا کھجا کر عارضی لذت حاصل کرنا (2)کھجلانے کے بعد انتہائی شدید تکلیف میں مبتلا ہونا(3)جسمانی صفائی حاصل کرناکھجلی کی ماہیت:جلد کی صفائی کا اہتمام نہ کرنے کی وجہ سے جلد کا مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکرغیر مرئی کیڑوں کا وجود میں آکر جلد کو اپنی غذا بنانایعنی کھجلی کا کیڑا کاٹناکھجلی کی علت:(1)سال میں ایک بار نہانا(2) صفائی کا اہتمام نہ کرنا(3)خارشی انسان کو انگلی کرنا,کھجلی کا حکم:جب جلد پر خارشی کیفیت حسی پیدا ہونے لگے تو انگلی کرنا واجب ہے(کھجانا فرض عین ہے)کیا کھجلی خاندانی ہے؟ خاندانی تو نہیں، لیکن ایک ہی وقت میں خاندان کے متعدد افراد اس میں مبتلا ہوکر کھجاتے ہوئے پائے گئے ہیں ویسے کھجلی سے اکثر دیکھا گیا ہے کہ کھجلی والے مالدار بنے ہیں تو آپ کیا سوچ رہے ہیں؟

کھجلی کے اقسام
ویسے تو کھجلی کی کئی قسمیں ہیں

(1)کھجلی عارضی(جو عموما صاف صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی موسم میں کسی بھی وقت وقتی طور پر پیدا ہو سکتی ہے اس کو خارش عارضی بھی کہتے ہیں).
(2)کھجلی موسمی( یہ کھجلی عموما موسم کی شدت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے مثال کے طور پر پر بارش کے موسم میں صفائی کے نہ ہونے کی وجہ سے اور گرمی کے موسم میں پسینے کی کثرت کی وجہ سے انسانی جلد پر میل کچیل جمع ہونے کے بعد کھجلی کے کیڑوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ایسے کھجلی کو موسمی کھجلی کہتے ہیں.)
(3)کھجلی دائمی ( جس انسان کے خون میں ہی کھجلی کے کیڑے پیدا ہو گئے ہوں اور اس کا علاج  ناممکن ہو تو وہ انسان ہمیشہ ہمیش کے لئے کھجلی میں مبتلا ہو جاتا ہے اور ایسے کھجلی والے انسان کو خارش زدہ انسان کہتے ہیں).
(4)کھجلی جبری(بات بات پر کبھی سر کو کھجانے والے کبھی پشت کھجانے والے اور کبھی انگلیوں پر کھجلی کرنے والے ایسے انسان جو بظاہر صاف اور ستھرے نظر آتے ہیں جن کو کھجلی لگنے کا کہیں سے کوئی اندیشہ نہ ہو پھر بھی وہ بات بات پر کھجاتا رہتا ہو تو ایسے زبردستی کھجلانے والے انسان کو خارش زدہ انسان کہتے ہیں اور ایسی کھجلی کو جبری کھجلی کہتے ہیں).(5)کھجلی لاابالی( وقتا فوقتا اپنے جسموں کے کے چمڑیوں پر ہاتھ پھیرنے والے کو بے وقوف اور ایسی کھجلی کو لا ابالی کھجلی کہتے ہیں).(6)کھجلی عادی( جس انسان کے جسم پر کوئی کھجلی نہ ہو پھر بھی ہمیشہ وہ کھجاتا رہتا ہو توایسی کھجلی کو عادی کھجلی کہتے ہیں).
کھجلی کی نشانیاں کیا ہیں اور کب ظاہر ہوتی ہیں؟ 
بالعموم غیر مرئی کھجلی کیڑے پیدا ہونے کے قریب ایک مہینے کے بعد انسانی جلدوں میں انگلی کرنا شروع کرتی ہے پھر انسان کھڑے کھڑے بیٹھے بیٹھے لیٹے لیٹے جلوت میں خلوت میں کھجلی مٹانے میں ایسا محو ہوجاتا ہے کہ اسے محسوس نہیں ہوتا ہے کہ اسے کوئی دیکھ بھی رہا ہے تو دیکھنے والے بندے کے لیے یہ علامت کھجلی ہے (کٹانوں کے حرکت غذیرہ کے نتیجے میں دست انسانی کا جلد انسانی سے رگڑا کھانا کھجلی کی علامت ہے)۔

مقامات کھجلی(کھجلی کہاں کہاں ممکن الوقوع ہے )تاکہ اس کا مقابلہ بآسانی کیا جا سکے-

(1)کھجلی کے کیڑے عموما آپ کی جلدوں میں نظر نہ آنے والے سوراخ بنالیتے ہیں اور اس میں انڈا دینا شروع کرتے ہیں جس کو مائیکرو اسکوپ باسانی دیکھا جا سکتا ہے.

(2)انگلیوں کے تنگ جگہوں میں یہ کیڑے سکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں جب آپ کھجاتے ہیں تو یہ کیڑے آپ کو کھجاتے ہیں
(3)دونوں مونڈھوں پر اور اسکے درمیانی حصے میں زبردست بیٹنگ کرتے ہیں
(4)دونوں کانوں کی جڑوں میں بیٹھ کر یہ کیڑے گانے سنتے ہیں.
(5)دونوں رانوں کے ظاہری حصے پر یہ کیڑے شہوت آمیز کھجلی کرتے ہیں.
(6)چوتڑ کے پہاڑی مقام پریہ کیڑے انڈے دیتے ہیں اور بچے پیدا کرتے ہیں.

2 تبصرے

آپ اپنی رائے ضرور لکھیں

جدید تر اس سے پرانی